بھارت میں طوفان تاؤتے سے 24 ہلاک، سو سے زائد لاپتہ

ساحلی قصبے ڈیو میں سمندر کی سطح تین میٹر تک بلند ہونے کے بعد ممبئی حکام نے کووڈ کے چھ سو مریضوں کو اتوار کو فیلڈ ہسپتالوں کے محفوظ مقامات میں منتقل کر دیا تھا۔

سمندری طوفان تاؤتے  میں لہریں ممبئی  میں گیٹ وے آف انڈیا سے ٹکراتے ہوئے  (اے ایف پی فائل )

کرونا وبا کی سنگین لہر کا سامنا کرتے بھارت میں منگل کو ایک بڑا سمندری طوفان ملک کے مغربی علاقوں کے ساتھ ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور سو سے زائد لاپتہ ہیں۔ 

اے ایف پی کے مطابق پیر کی شام کو تاؤتے نامی سمندری طوفان ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرا یا تھا جس سے علاقے کے لاکھوں مکین بجلی سے محروم ہو گئے۔

جبکہ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پیر ماحولیاتی تبدیلی بحیرہ عرب میں آنے والے بڑوں طوفانوں میں اضافے کا سبب  بن رہی ہے۔ 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سمندری طوفان کی ہوا نے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا جبکہ بجلی کے کھمبے اور موبائل فون ٹاور گر گئے۔

بھارتی بحریہ کا منگل کو کہنا ہے کہ آئل رگ کے لیے استعمال ہونے والا بحری جہاز ممبئی کے ساحل پر طوفان کی زد میں آ کر ڈوب گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار 273 میں96 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جہاز میں سوار177 کو بچا لیا گیا اور توقع ہے کہ سمندر کی انتہائی خطرناک صورت حال میں امدادی کارروائیاں تمام دن جاری رہیں گی۔

سمندری طوفان کے نتیجے میں 41 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ طوفانی ہوا نے کمزور ساخت کے مکانوں سے ٹکراتے ہوئے گلیوں کو دریا میں تبدیل کر دیا۔

اگرچہ دہائیوں میں علاقے سے ٹکرانے والے شدید ترین طوفانوں میں سے ایک ہی تاہم حالیہ برسوں میں بہتر پیش گوئی کی بدولت صورت حال سے نمٹنے کی بہتر انداز میں تیاریاں کی گئی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خطرے والے علاقوں سے دو لاکھ سے زیادہ افراد کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ممبئی میں حکام نے پیر کو ہوائی اڈے کو کئی گھنٹے تک بند رکھا اور لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ گھروں کے اندر رہیں۔

دوسری جانب اونچی سمندری لہروں نے ساحلی علاقے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

شدید خراب موسم بھارت میں کرونا وائرس کیسوں میں اضافے کی کوششوں میں بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہا ہے جہاں روازنہ چار ہزار ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور صحت کا نظام ناکامی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

ساحلی قصبے ڈیو میں سمندر کی سطح تین میٹر تک بلند ہونے کے بعد ممبئی حکام نے کووڈ کے چھ سو مریضوں کو اتوار کو فیلڈ ہسپتالوں کے محفوظ مقامات میں منتقل کر دیا تھا۔ گجرات میں ساحل کے قریب پانچ کلومیٹر کے علاقے میں ہسپتالوں میں زیر علاج تمام مریضوں کوبھی دوسری جگہ منتقل کیا جا چکا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بھارتی بحریہ ڈوب جانے والے بحری جہاز اور طوفان کے مغربی ساحل سے ٹکرانے کے بعد منگل کو بے قابو ہو کر سمندر میں جانے والے مال بردار بحری جہاز کے عملے کی تلاش جاری ہے۔

بحریہ کے تین جنگی بحری جہاز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ طوفان سے متاثر ہونے والے دونوں بحری جہاز آئل اینڈ گیس کارپوریشن کی ملکیت ہیں۔

سمندر طوفان سے مہاراشٹر، کیرالہ، کرناٹک اور گوا کی ریاستیں متاثر ہوئی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا