پی ایس ایل: ’گرمی کی شدت ٹیموں پر نفسیاتی دباؤ میں اضافہ کرے گی‘

سپورٹس صحافی روحا ندیم کہتی ہیں کہ پی ایس ایل کا یہ سیزن پچھلے تمام سیزنز سے زیادہ سخت ہوگا۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کا انعقاد آج سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے جارہا ہے، اس حوالے سے سپورٹس صحافی روحا ندیم کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت ٹیموں پر نفیساتی دباؤ میں اضافہ کرے گی۔

اپنے وی لاگ میں روحا نے کہا: ’مجھے یو کے کی گرمی اتنی زیادہ لگ رہی ہے تو میں سوچ سکتی ہوں کہ اس وقت یو اے ای میں کیا حال ہو گا!‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک ماہ بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا جائے گا۔ روحا ندیم اس وقت اس سٹیڈیم کے باہر موجود ہیں جہاں یہ میچ کھیلا جانا ہے۔ 

روحا ندیم کہتی ہیں کہ پی ایس ایل کا یہ سیزن پچھلے تمام سیزنز سے زیادہ سخت ہوگا کیونکہ کسی بھی سیریز کے شروع ہونے سے پہلے موسم، پچ کی صورتحال اور دیگر عوامل ٹیم کے علم میں ہوتے ہیں، تاہم اس کے برعکس موجودہ سیزن میں سب کچھ ایک دم ہوا، ٹیموں میں ردوبدل ہوا اور کافی بین الاقوامی کھلاڑی ٹیموں سے نکل گئے، اس طرح یہ سب ہر ٹیم کے کپتان کے لیے ایک چیلنج ہے۔ 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ