چور بلی کی مالکن کا اشیا واپس کرنے کے لیے اشتہار

امریکی خاتون نے اس وقت اشتہار دیا جب چوری کی عادی ان کی بلی ایسمی نے گھر پر ہمسایوں کے ماسک، کپڑوں اور دستانوں کا ڈھیر لگا دیا۔

کیٹ فیلمیٹ نامی خاتون نے جو اشتہار دیا اس کا عنوان تھا ’میری بلی چور ہے‘ (پکسا بے فائل فوٹو)

امریکہ میں ایک بلی کی مالکن نے اشتہار دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے پڑوسیوں سے کہا کہ وہ ان کی ’چور بلی‘ کی جانب سے چوری شدہ اپنا سامان واپس لے جائیں۔

کیٹ فیلمیٹ نامی خاتون نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب چوری کی عادی ان کی بلی ’ایسمی‘ نے گھر پر ہمسایوں کے ماسک، کپڑوں اور دستانوں کا ڈھیر لگا دیا۔

اس اشتہار میں، جس کا عنوان ’میری بلی چور ہے‘، لوگوں کو ان کی وہ اشیا واپس لینے کی دعوت دی گئی ہے، جنہیں فیلمیٹ نے ریاست اوریگون کے قصے بیورٹن میں واقع اپنے گھر کے باغیچے میں ترتیب سے رکھا ہوا ہے۔

بلی کی مالکن کا کہنا ہے کہ ’جیسے ہی میں نے اشتہار لگایا وہ ایک ہفتے سے گھر پر کچھ نیا اٹھا کر نہیں لائی جس سے مجھے تاثر ملا کہ وہ اس کے بارے میں قدرے خبطی ہے۔‘

’لوگ یہاں آتے ہیں اور زیادہ تر (اس اشتہار اور چوری شدہ اشیا کی) تصاویر بنا کر لے جاتے ہیں البتہ یہاں سے گزرنے والی سکول بس سے لوگ کچھ دستانوں کے جوڑے لے گئے ہیں۔‘

’میں ایک اور اشتہار لگانے کے بارے میں سوچ رہی ہوں جس میں لکھا ہو کہ اگر آپ کو دستانوں کا ایک جوڑا چاہیے تو آپ یہ لے سکتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایسمی پڑوسیوں کے گیراج سے کیمرہ، باتھنگ سوٹ، ٹیپ رولز، پینٹ رولرز اور ان کے کپڑے بھی گھر لا چکی ہے۔

اور جب موسم گرم ہوا اور لوگ اپنے باغیچوں میں کام کرنے نکلے تو ایسمی نے دستانے چوری کر کے لانا شروع کر دیے۔

50 سالہ فیلمیٹ اس بات پر ہنس پڑتی ہیں جب کوئی ان سے کہتا ہے کہ وہ اپنی تین سالہ بلی کو سرعام بدنام کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ’جب وہ چوری شدہ اشیا لاتی ہے تو پچھلے دروازے سے داخل ہوتی ہے اور اس وقت تک عجیب آوازیں نکالتی ہے جب تک کہ میں آ کر اس سے یہ نہ کہوں کہ اس نے یہ اچھا کام کیا ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ