سعودی عرب نے ایک دن میں حوثیوں کے 17 ڈرون تباہ کر دیے

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے ہفتے کو ملک کے جنوبی حصے کی طرف بھیجے گئے17 ڈرونز کو تباہ کیا ہے۔

10  فروری، 2021 کو سعودی عرب کی وزات میڈیا کی جانب سے جاری اس فوٹو میں ایک ڈرون کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے ہفتے کو ملک کے جنوبی حصے کی طرف بھیجے گئے17 ڈرونز کو تباہ کیا ہے۔

عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق علی الصبح بظاہر بے ضرر دکھائی دینے والے ڈرون سے خمیس مشیط کے علاقے کو ہدف بنایا گیا تھا۔

دوپہر کے بعد جنوبی علاقے کو ہدف بنانے والے مزید سات ڈرونز کو یمن کی فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

بعدازاں شام کو خمیس مشیط پر دو ڈرونز کے ذریعے دوبارہ حملہ کیا گیا۔

شام کو ایک اور ڈرون کے ذریعے نجران کے علاقے کو ہدف بنایا گیا جبکہ مزید چھ ڈرونز کو آدھی رات کے قریب گرایا گیا۔

دفاعی اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی یمنی شہریوں کے خلاف جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے کی جانے والے کارروائی جنگی جرم ہے۔

اتحاد کے مطابق شہریوں کو دشمن کے حملوں سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثی حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب پر روزانہ ایسے ڈرونز سے حملے کر رہے ہیں جن میں دھماکہ خیز مواد نصب ہوتا ہے حالانکہ امریکہ اور اقوام متحدہ یمن میں جنگ بندی پر زور دے رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہفتے کو کیے تازہ حملوں کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔

کویت کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب کی طرف سے اپنی سلامتی اور استحکام کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

بحرین نے ڈرونز کو فضا میں ہی روک کر انہیں تباہ کرنے کے لیے اتحادی فورسز کے چوکنا ہونے کو سراہا۔

متحدہ عرب امارات نے شہریوں کو منظم طریقے سے ہدف بنانے پر حوثی ملیشیا کی مذمت کی جبکہ اردن نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے کوئی بھی خطرہ پوری علاقے کے لیے خطرہ ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا