امریکہ: میامی میں 12 منزلہ عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک 100 لاپتہ

امریکی ریاست فلوریڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ میامی شہر میں کثیر المنزلہ عمارت کے جزوی طور پر منہدم ہونے سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ 

امدادی کارکن عمارت کے ملبے میں لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کر  رہے ہیں (اے ایف پی)

امریکی ریاست فلوریڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ میامی شہر میں کثیر المنزلہ عمارت کے جزوی طور پر منہدم ہونے سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ 

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو اس عمارت میں رہائش رکھے ہوئے تھے لیکن عمارت کے جزوی طور پر منہدم ہونے کے بعد سے لاپتہ ہیں ان کی تعداد 100 کے قریب ہے۔

اوشن فرنٹ ٹاور نامی اس 12 منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے کے وقت عمارت کے اندر کتنے افراد موجود تھے۔

حکام کو اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ جس وقت یہ عمارت منہدم ہوئی اس وقت اس میں کچھ افراد سو رہے ہوں گے۔

عمارت کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے جو اپنے پیاروں کے لیے فکرمند ہیں۔ انہیں میں ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ نیکولس فرنینڈس بھی ہیں جن کو اس عمارت میں اپنے کنبے کے ہمراہ رہنے والے دوستوں کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ’عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا ہے۔ اب اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیکولس نے مزید کہا کہ ’مجھے ان کے بارے میں کچھ نہیں معلوم ہو پا رہا۔ مجھے نہیں پتہ کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔‘

حکام کا کہنا ہے کہ انہیں لاپتہ افراد کے بارے میں کچھ نہیں معلوم جو عمارت کے اندر موجود ہو سکتے ہیں جب اس کا ایک حصہ منہدم ہوا تھا۔

میامی کی میئر ڈینیلا لیوائن کاوا کا کہنا ہے کہ اب تک 102 افراد کی گنتی کی گئی ہے جو وہاں موجود ہو سکتے تھے۔ میئر ڈینیلا کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش رات میں بھی جاری رکھا جائے گا اور اس کے لیے کھوجی کتوں سے بھی کام لیا جا رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ