پاکستان میں ایریئل یوگا متعارف کروانے والی کہکشاں

21 سال سے یوگا کرنے والی کراچی کی کہکشاں ندیم نے ایک دن بھی یوگا نہیں چھوڑا اور اب اس کی نئی قسم سکھا رہی ہیں۔

آپ نے یوگا اور صحت کے لیے اس کے فوائد کے بارے میں تو بہت سنا ہوگا، مگر کیا آپ ایسے یوگا کا تصور کر سکتے ہیں جس میں آپ کے پاؤں یا پورا جسم ہی زمین پر نہ ہو؟

کراچی سے تعلق رکھنے والہ کہکشاں ندیم یوگا کی ایک ایسی ہی قسم سکھاتی ہیں۔

کہکشاں نے 2017 میں پاکستان میں ایریئل یوگا یعنی ہوائی یوگا متعارف کروایا۔ یہ یوگا کی ایک ایسی قسم ہے جس میں لمبے پردوں یا مضبوط کپڑے کے جھولوں کے ذریعے لوگ یوگا کرتے ہیں۔ کہکشاں کے مطابق اس قسم کے یوگا میں جسم کے اوپری حصے کی طاقت بہت معنی رکھتی ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے یوگا کے لیے بہت کسرت درکار ہوتی ہے اس لیے ویڈیو دیکھنے والوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ اسے گھر میں دہرانے کی کوشش نہ کریں۔

کہکشاں پچھلے 21 سالوں سے یوگا کر رہی ہیں اور ان کے مطابق انہوں نے اپنی زندگی میں ایک دن بھی یوگا نہیں چھوڑا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کہکشاں یوگا سیکھنے اور سکھانے کے علاوہ ایک ہاؤس وائف ہیں۔

ان کے دو بچے ہیں، بڑی بیٹی 27 سال اور بیٹا 22 سال کا ہے۔ کہکشاں کے دونوں بچے سیزیرین سے ہوئے یعنی آپریشن سے۔ اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے ایک ایسی ورزش اپنانے کا ارادہ کیا وہ جو انہیں شفا دے اور مزید مضبوط بنائے۔ تب سے انہوں نے یوگا شروع کیا۔

 کہکشاں نے ایریئل یوگا 2016 میں تھائی لینڈ کے جزیرے کوہ پگھان میں سیکھا۔ ان کے گھر والے شروع میں اس کے حامی نہیں تھے لیکن کہکشاں کا جذبہ دیکھ کر انہوں نے ان کا ساتھ دیا۔

تب سے اب تک کہکشاں روزانہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں یوگا سکھاتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سیکتھی بھی رہتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹنس