بھاری بھرکم پاکستانی ٹیم کو ناتجربہ کار انگلینڈ سے شکست

شائقین کو توقع تھی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بظاہر انگلینڈ کی ’سی ٹیم‘ کو با آسانی شکست دے کر سیریز جیت لے گی لیکن معاملہ اس کے برعکس رہا۔

پاکستان کو پہلے ون ڈے میں نو وکٹوں اور دوسرے میں 52 رنز سے شکست ہوئی اور انگلینڈ نے تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے (2021-07-12)

پاکستان کرکٹ ٹیم نے شائقین کو ایک بار پھر مایوس کردیا ہے اور انگلینڈ کی نا تجربہ کار ٹیم سے دونوں ون ڈے میچز میں شکست کھا کر سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

انگلینڈ پاکستان ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی پاکستان کو خوش قسمت لمحہ میسر آیا تھا جب انگلینڈ کی پوری ٹیم کو کرونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں بھیج دیا گیا تھا۔

سیریز میں پاکستان سے مقابلے کے لیے بین سٹوکس کی قیادت میں جن کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ ترتیب دیا گیا، ان میں سے نو کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے کبھی کسی ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی نہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس صورت حال میں شائقین کو توقع تھی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بظاہر انگلینڈ کی ’سی ٹیم‘ کو با آسانی شکست دے کر سیریز جیت لے گی لیکن معاملہ اس کے برعکس رہا۔ پاکستان کو پہلے ون ڈے میں نو وکٹوں اور دوسرے میں 52 رنز سے شکست ہوئی اور انگلینڈ نے تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ تیسرا ون ڈے رسمی کارروائی ہے جو 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اسی صورت حال کو صابر نذر نے اپنے کارٹون کے ذریعے بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون