سہولیات ملتیں تو آج پورا پاکستان تمغے کی خوشی منا رہا ہوتا: طلحہ طالب

انڈپینڈنٹ اردو کو بھیجے گئے خصوصی ویڈیو پیغام میں طلحہ طالب نے اپنی کارکردگی پر پاکستانیوں کی جانب سے داد ملنے پر پورے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 21 سالہ طلحہ طالب نے کہا ہے کہ اگر انہیں بھی اپنی ٹریننگ کے دوران وہ سہولیات ملتیں جو بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ملتی ہیں تو دو کلو گرام کوئی ایسا ہدف نہیں تھا جسے وہ پورا نہ کر سکتے اور آج پورا پاکستان ان کی جیت کی خوشی منا رہا ہوتا۔

طلحہ طالب نے ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے 67 کلو گرام ایونٹ میں شرکت کی تھی اور وہ صرف دو کلوگرام کے وزن سے طلائی کے تمغے سے محروم رہے تھے۔

انڈپینڈنٹ اردو کو بھیجے گئے خصوصی ویڈیو پیغام میں طلحہ طالب نے اپنی کارکردگی پر پاکستانیوں کی جانب سے داد ملنے پر پورے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ وہ دل سے ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان کی پذیرائی کی، حوصلہ بڑھایا، انہیں پیار دیا اور ان کے لیے دعا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ان کا میڈل صرف دو کلو گرام کی وجہ سے رہ گیا۔ اس کے باوجود طلحہ پر امید ہیں کہ آئندہ آنے والے دنوں میں اور بھی اچھا کھیلیں گے اور اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھا کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل