یو اے ای سفر کے لیےلازمی کرونا ٹیسٹ کن ائیرپورٹس پردستیاب؟

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولت ملک کے آٹھ ہوائی اڈوں پر فراہم کر دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے روانگی سے چار گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ضروری قرار دیا گیا تھا (اے ایف پی فائل)

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے تناظر میں حکام نے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے ملک کے آٹھ بڑے ہوائی اڈوں پر کرونا (کورونا) وائرس کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پانچ اگست کو بھارت، پاکستان، نائیجیریا اور دیگر ممالک سے مسافروں کی آمدورفت پر عائد پابندی ختم کر دی تھی لیکن ان ممالک سے سفر کرنے والے مسافروں کو منفی ریپڈ پی سی آر (پولیمریز چین ری ایکشن) ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے جو روانگی سے قبل چار گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہو۔

پی سی اے اے نے پہلے کہا تھا کہ ملک کے پاس ریپڈ پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولت میسر نہیں ہے اور پاکستانی ہوائی اڈوں پر صرف ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ (آر اے ٹی) دستیاب ہے۔

زیادہ مہنگا پی سی آر ٹیسٹ وائرس کے آر این اے کی موجودگی کا پتہ لگاتا ہے اور یہ مریض میں انفکشن ظاہر ہونے سے پہلے ہی کووڈ 19 کی نشاندہی کر سکتا ہے جس سے متاثرہ شخص کو ابتدائی مرحلے میں ہی آئیسولیشن میں رکھا جا سکتا ہے۔

ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ جسم میں وائرس کے پروٹینس کا پتہ لگاتا ہے وہ بھی اس وقت جب پروٹینس کی زیادہ تعداد کے باعث انفیکشن اپنے عروج پر مریضوں میں ظاہر ہوتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے روانگی سے چار گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹنگ ضروری قرار دیا گیا تھا جس کو پورا کرتے ہوئے کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں پر یہ سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔‘

15 اگست تک اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 10 پروازیں دو ہزار 50 مسافروں کو متحدہ عرب امارات  لے کر گئی ہیں، جبکہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آٹھ پروازوں سے 16 سو سے زائد مسافر اور پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 14 پروازیں سے ڈھائی سو سے زائد مسافر متحدہ عرب امارت پہنچے ہیں۔

14 اگست کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور 15 اگست کو فیصل آباد کے ہوائی اڈے پر ریپڈ  پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولیات دستیاب ہو گئی تھیں۔

سی اے اے نے کہا: ’اب تک مجموعی طور پر چھ پروازیں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 15 سو مسافروں اور دو پروازیں فیصل آباد ہوائی اڈے سے 277 مسافروں کو لے کر یو اے ای پہنچی ہیں۔ ملتان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ریپڈ پی سی آر کی سہولت سوموار کو شروع ہوئی اور اب تک چھ پروازیں 938 مسافروں کو لے کر روانہ ہو چکی ہیں۔‘

اسی طرح متحدہ عرب امارات کے لیے 15 پروازیں سیالکوٹ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے چلائی گئیں جہاں نو اگست کو پی سی آر کی سہولت فراہم کر دی گئی تھی۔ متحدہ عرب امارات جانے والی پروازیں 18 اگست (آج) سے کوئٹہ سے روانہ ہوں گی۔

سی اے اے نے کہا: ’چونکہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پی سی آر کی سہولت قائم کی گئی ہے اور سات ہوائی اڈوں سے کل 63 پروازیں کے ذریعے متحدہ عرب امارات پہنچنے والے آٹھ ہزار 910 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

 15 اگست 2021 تک متحدہ عرب امارات کے لیے ٹرانزٹ مسافروں سمیت کل 11 ہزار 995 مسافروں نے سفر کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان