کرکٹ شائقین کے لیے پی سی بی کا آفیشل آن لائن سٹور

کرکٹ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے پاکستانی شائقین کی جانب سے بک کرائے گئے آرڈرز ان کی دہلیز تک مفت پہنچانے کا بندوبست کیا ہے۔

شائقین اپنی مرضی سے کرکٹ کٹس اور دیگر سامان خرید سکتے ہیں (پی سی بی ویب سائٹ سکرین گریب)

پاکستان میں کرکٹ کی بھرپور تاریخ اور ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آفیشل آن لائن شاپنگ سٹور قائم کر دیا ہے۔

پی سی بی کی ویب سائٹ کے مطابق آن لائن سٹور www.shop.pcb.com.pk نے 14 ستمبر سے کام شروع کر دیا ہے۔

کرکٹ کے پرجوش پاکستانی شائقین اس سٹور سے کھیل سے جڑے ملبوسات اور دیگر لوازمات خرید سکتے ہیں۔

آن لائن سٹور پاکستان اور اس سے باہر کرکٹ شائقین کے لیے ون سٹاپ شاپ ہوگا جہاں سے شائقین کرکٹ اپنی مرضی کے مطابق سامان، پاکستان نیشنل سائیڈ کی تربیتی گائیڈ، کھیلوں سے متعلق شیڈول، کھلاڑیوں کی کٹس، گیند، بلے اور وکٹیں خرید سکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی سی بی نے اپنی ’لیگیسی سیریز‘ میں تجارتی اشیا کی پہلی لائن بھی متعارف کروا دی ہے۔

شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے پاکستانی شائقین کی جانب سے بک کرائے گئے آرڈرز ان کی دہلیز تک مفت پہنچانے کا بندوبست کیا ہے جبکہ دنیا بھر میں سامان کی ترسیل کی سہولت بھی ہوگی۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے بقول: ’پاکستان کرکٹ بورڈ کو آفیشنل سٹور کھولنے پر فخر ہے۔ یہ سٹور شائقین کو پاکستان کرکٹ سے جڑنے کا ایک اور موقع فراہم کرے گا۔ کرکٹ کے ہر مداح کا خواب ہوتا ہے کہ انہیں ٹیم کا مستند لباس مل سکے اور یہ آن لائن سٹور اس خواب کو پورا کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔‘

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لیے آن لائن سٹور پر مزید اشیا بھی شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

شائقین کے آن لائن سٹور پر آنے کو یقینی بنانے کے لیے مزید پیشکشیں شامل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ