اسلام آباد میں ’تعلیم آباد‘

تعلیم آباد کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے بچوں کو تعلیم دینے کے عمل میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی۔

اسلام آباد میں چند ایک سکولوں کے سائن بورڈز پر ’تعلیم آباد‘ لکھا گیا ہے جن کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں چھوٹی کلاسوں میں بھی آپ کو ایل سی ڈی سکرینز، کمپیوٹرز اور پروجیکٹرز بظر آئیں گے، جبکہ کتابوں کے صفحات کارٹونز اور رنگ برنگی تصاویر سے مزین ہیں۔

یہ سکول بچوں کی تعلیم بہتر بنانے کے لیے کام کرنے والے غیر سرکاری ادارے ’تعلیم آباد‘ سے منسلک ہیں اور یہاں اسی ادارے کا ترتیب دیا گیا نصاب انہیں کے بنائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق پڑھایا جاتا ہے۔

تعلیم آباد کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے بچوں کو تعلیم دینے کے عمل میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی۔

سب سے پہلے انہوں نے ایسا نصاب ترتیب دیا جس میں بچوں کو کارٹون اور تصاویر کی مدد سے پڑھایا جاتا ہے اور یہ صرف کتابوں کی صورت میں نہیں بلکہ کورس کو ڈیجیٹل بھی بنایا گیا ہے۔

اسی نصاب پر مشتمل ایک موبائل ایپ بھی بنائی گئی ہے جسے پاکستان کے دور دراز علاقوں کے بچے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

تعلیم آباد نے صرف کورس بنانے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اساتذہ، سکول کی انتظامیہ بلکہ بچوں کے والدین کے لیے بھی تربیتی پروگرام ترتیب دیے جن میں ویڈیوز کے ذریعے بتایا جاتا ہے کہ بچوں کی استعداد میں اضافہ کیسے کیا جائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

استاد کو بہتر پڑھانے کا طریقہ، سکول انتظامیہ کو استاد کی کارکردگی پر نظر رکھنے اور اسے بہتر بنانے کے طریقے اور والدین کو سکول کے بعد بچوں کو گھر میں تعلیم میں مدد فراہم کرنے سے متعلق بتایا جاتا ہے۔

پاکستان کے کسی بھی شہر میں کوئی بھی سکول تعلیم آباد سے منسلک سکتا ہے۔

تعلیم آباد نے تعلیم کے میدان میں اپنے کام کی وجہ سے بین الاقوامی وائز ایوارڈ بھی جیتا ہے جو ہر سال دنیا بھر میں تعلیم کے میدان میں کام کرنے والے چھ اداروں کو دیا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس