میسی ’الریاض سیزن‘ کے اشتہارات کی زینت بن گئے

20  اکتوبر سے شروع ہونے والے سعودی عرب کے سب سے بڑے ثقافتی ایونٹ ’الریاض سیزن‘ کے لندن، دبئی، نیوکیسل اور دیگر شہروں میں لگنے والے اشتہارات میں فٹ بال سٹار لیونل میسی جلوہ گر ہوئے ہیں۔

الریاض سیزن کے اشتہارات میں میسی  کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں (فوٹو: بلیک سینیما  پروڈکشن اینڈ ایونٹس ٹوئٹر اکاؤنٹ)

سعودی عرب کے سب سے بڑے ثقافتی ایونٹ ’الریاض سیزن‘ کے لندن، دبئی، نیوکیسل اور دیگر شہروں میں لگنے والے اشتہارات میں عالمی فٹ بال سٹار لیونل میسی جلوہ گر ہوئے ہیں۔

ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کپتان میسی پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) فٹ بال کلب کے لیے کھیلتے ہیں۔

20 اکتوبر سے شروع ہونے والے الریاض سیزن کے اشتہارات میں ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

پی ایس جی کلب جنوری 2022 میں سعودی عرب کے دارالحکومت میں ہونے والے سیزن کپ میں شرکت کرے گا۔

ٹورنامنٹ کا واحد میچ پی ایس جی اور خلیج عرب کے دو بڑے فٹ بال کلب ’الہلال ایس ایف سی‘ اور ’النصرفٹ بال کلب‘ کے سٹار کھلاڑیوں پر مشتمل مشترکہ ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سعودی عرب نے دو روز قبل ہی فرانس کے سابق فٹ بال مینجر آرسین وینجر کو پیرس سینٹ جرمین کلب کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے اپنی دو فٹ بال ٹیموں الہلال اور النصر کا کوچ مقرر کیا ہے۔

وہ الریاض سیزن کے اس واحد میچ کے لیے ان ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے انٹرٹینمنٹ (جی ای اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ الریاض سیزن کا آغاز رواں ماہ سے ہو گا جو مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ’سعودی قومی کیڈرز کے زیراہتمام اس سیزن میں 7500 تقریبات شامل ہوں گی۔ ان میں 70 عرب کنسرٹس، چھ بین الاقوامی کنسرٹ، 10 بین الاقوامی نمائشیں، 350 تھیٹریکل پرفارمنسز اور 18 عرب ڈراموں کے علاوہ ریسلنگ چیمپیئن شپ، دو بین الاقوامی میچز اور 100 انٹریکٹو تجربات شامل ہیں۔‘

اس کے علاوہ معزز مہمانوں کے لیے 200 ریستوران اور 70 کیفے ہوں گے جہاں انواع واقسام کے کھانے دستیاب ہوں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال