شارجہ، دبئی اور ابوظہبی: کس میدان کا کیا ریکارڈ ہے؟

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے مین راؤنڈز کے تینوں میدانوں کا الگ الگ جائزہ لیں تو یہ بات سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ ان وکٹس پر ورلڈ کپ میں کس طرح کی کرکٹ دیکھنے کا امکان ہے۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم 263 انٹرنینشل میچز کی میزبانی کر چکا ہے (اے ایف پی/ فائل)

پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ کی طرح ساتواں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ بھی کرونا وائرس کی وجہ سے دوسرے آپشن کے طور پر متحدہ عرب امارات منتقل ہوا ہے۔

یہ مقابلے بھارت میں منعقد ہونے تھے لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے پہلے انڈین پریمیئر لیگ اور پھر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شارجہ، دبئی اور ابوظہبی کی وکٹس سلو اور سپنرز کے لیے مدد گار ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کنڈیشنز میں پاکستان، بھارت جیسی مظبوط ایشین ٹیمز کو خطرناک قرار دیا جا رہا ہے جبکہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو ان پچز پر اچھی کارکردگی دکھانے میں دشواری کا سامنا رہے گا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے مین راؤنڈز کے تینوں میدانوں کا الگ الگ جائزہ لیں تو یہ بات سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ ان وکٹس پر ورلڈ کپ میں کس طرح کی کرکٹ دیکھنے کا امکان ہے۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم

تماشائیوں کی گنجائش: 16ہزار ایک سو

مجموعی ٹی 20 میچز: 14

پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم: فاتح 10 مرتبہ

ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم: فاتح 4 مرتبہ

اوسط سکور پہلے بیٹنگ: 149

اوسط سکور دوسری بیٹنگ: 131

شارجہ کا تاریخی کرکٹ سٹیڈیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 11 میچز کی میزبانی کرے گا۔

اس میدان کا تذکرہ آتے ہی جاوید میانداد کا بھارت کے خلاف چھکا خود بخود ذہن میں آ جاتا ہے۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم 263 انٹرنینشل میچز کی میزبانی کر چکا ہے۔ دنیا کے صرف دو گراؤنڈز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (277 میچز)

اور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (275 میچز) نے شارجہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم دنیا میں سب سے زیادہ 240 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کا اعزاز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کو حاصل ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اس گراؤنڈ پر دو میچز کھیلے گی۔ 26 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمز اسی میدان پر مد مقابل ہوں گی، پھر سات نومبر کو پاکستان کا مقابلہ گروپ بی کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم

تماشائیوں کی گنجائش:  25 ہزار 

ٹی 20 میچز کی تعداد: 62

پہلے بیٹنگ: فتح 34 مرتبہ

دوسری بیٹنگ: فتح 27 مرتبہ

ٹائی: 1

اوسط سکور پہلے بیٹنگ: 144

اوسط سکور دوسری بیٹنگ: 122

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈٰیم بھی 11 میچز کی میزبانی کرے گا۔

ورلڈ کپ کے فائنل سمیت پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا بھی دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم پر ہی ہوگا۔ 29 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمز بھی دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی

تماشائیوں کی گنجائش: 20 ہزار

ٹی 20 میچز: 50

پہلے بیٹنگ: فتح 23 مرتبہ

دوسری بیٹنگ: فتح 27 مرتبہ

اوسط اسکور پہلی بیٹنگ: 140

اوسط اسکور دوسری بیٹنگ: 129

2004 میں تعمیر ہونے والا شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم بھی آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں 11 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں دو نومبر کو گروپ اے کی رنر اپ ٹیم کے خلاف یہاں ان ایکشن ہوگی۔

ورلڈ کپ کے تینوں وینیوز کی سلو پچز اور ٹی 20 فارمیٹ میں اپ سیٹ کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے اس ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کو واضح طور پر فیورٹ قرار دینا آسان نہیں۔

تاہم بھارت اپنی مظبوط بیٹنگ اور متوازن بولنگ اٹیک جبکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کی وکٹس پر وسیع تجربے اور متوازن ٹیم کی بدولت فیورٹ ٹیمز میں شامل ہیں۔

دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈٰیز اور انگلینڈ بھی سیمی فائنلسٹ ٹیمز کی دوڑ میں شامل ہیں، تاہم سلو پچز پر ان دونوں ٹیمز کی بیٹنگ لائن کا امتحان ہوگا۔ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمز کو بھی ان کنڈٰینشز اور پچز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ