نیوزی لینڈ: سوٹ کیس سے دو سالہ بچی ملنے پر خاتون گرفتار

حکام کے مطابق ایک بس ڈرائیور کو بس کے سامان والے حصے میں سوٹ کیس میں بند دو سالہ بچی ملی۔

سات اکتوبر، 2020 کو ویلنگٹن میں ایک بس نظر آ رہی ہے (اے ایف پی)

نیوزی لینڈ میں ایک خاتون کو بچوں کے معاملے میں غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ 

حکام کے مطابق ایک بس ڈرائیور کو بس کے سامان والے حصے میں سوٹ کیس میں بند دو سالہ بچی ملی جو زندہ تھی۔

مذکورہ بس ڈرائیور کو نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ کے شمال میں واقع قصبے کائوکا میں مقررہ سٹاپ کے دوران بیگ کے اندر حرکت محسوس ہوئی۔

تفتیشی انسپکٹر سائمن ہیری سن نے بیان میں کہا کہ ایسا اس وقت ہوا جب ایک مسافر نے سامان والے حصے تک رسائی کی درخواست کی۔ 

ہیری سن کے مطابق جب ڈرائیور نے سوٹ کیس کھولا تو اس میں سے بچی نکلی جس کا جسم بہت گرم تھا۔ تاہم بظاہر جسمانی طور پر ٹھیک تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حکام نے یہ نہیں بتایا کہ بچی کتنی دیر تک سامان والے حصے میں رہی یا بس کن شہروں کے درمیان سفر کر رہی تھی۔ 

بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور مقامی وقت کے مطابق وہ اتوار کی رات وہیں رہی۔

گرفتار ہونے والی خاتون پر بچی کے ساتھ بدسلوکی یا غفلت برتنے کا الزام عائد کیا گیا۔ انہیں پیر کو عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا۔

بس کمپنی انٹر سٹی نے مقامی میڈیا کو تصدیق کی کہ یہ واقعہ اس کی ایک بس میں پیش آیا۔

کمپنی تین سال سے کم عمر بچوں سے کرایہ نہیں لیتی اور ایسے بچے کسی بالغ کی گود میں بیٹھ کر مفت سفر کر سکتے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا