دنیا کا سب سے بڑا فیرس وہیل اب دبئی میں

بیک وقت 1750 سیاح اس پر سوار ہوسکتے ہیں، جبکہ اسکا ایک پھیرہ آدھے گھنٹے کے برابر ہوتا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے اور اونچے فیرس وہیل کا افتتاح دبئی میں ہوگیا ہے، جس کا مقصد دبئی کو ایک بار پھر سیاحوں کا مرکز بننانا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، ایک زبردست ڈرون اور آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ اس فیرس وہیل کا افتتاح عام عوام کے لیے 21 اکتوبرکو کیا گیا۔

’دبئی آئی‘ یا پھر عربی میں کہلایا جانے والا ’عین دبئی‘ 250 میٹرز اونچا ہے اور بلیو واٹرز آئی لینڈ پر واقع ہے۔

بیک وقت 1750 سیاح اس پر سوار ہوسکتے ہیں، جبکہ اس کا ایک پھیرہ آدھے گھنٹے کے برابر ہوتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مادام تساد کے میوزیم کے بعد، جو اسی ہفتے عوام کے لیے کھولا گیا تھا، یہ خطے میں سیاحوں کی توجہ کا سب سے بڑا مرکز بن سکتا ہے۔

دبئی حکومت کی کوشش ہے کہ اپنے اکسپو 2020 ورلڈ فیر میں اس سال لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کرسکے۔

متحدہ عرب امارات کے مشہورجریدے گلف نیوز کے مطابق، فیرس وہیل کی شروع کی ٹکٹس حاصل کرنے والے چھ لوگوں نے ایک سوشل میڈیا مقابلہ جیتا تھا۔

گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے روم سے دبئی میں آکر رہنے والے، میٹیو سیزاری  نے بتایا: ’میں نے سوشل میڈیا پر عین دبئی کے چھپے ٹکٹوں کے بارے میں دیکھا۔ میں پچھلے اتوار فری تھا اس لیے سارا دن ٹکٹس ڈھونڈنے کے لیے بلیو واٹرز میں گزارا، اور وہ مجھے ایک درخت پر ملا۔‘

سیزاری جس نے لندن آئی کا بھی دورہ کیا ہے، دونوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہنے لگا: ’عین دبئی کے کیبنز زیادہ کشادہ ہیں اور اندر سے خاصے مختلف ہیں، وہ ایک الگ ہی لیول پر ہیں۔‘

لندن آئی کی نسبت دوگنا اونچا عین دبئی سیاحوں کو 250 میٹرز کی اونچائی سے دبئی کی سکائی لائن کا مسحور کن نظارہ پیش کرتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا