امریکہ: صفر بیڈرومز والا ’بدترین گھر‘ تقریباً 20 لاکھ ڈالر میں فروخت

امریکی شہر سان فرانسسکو میں 1900 میں بننے والا ایک گھر انتہائی خراب حالت میں بھی 20 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگیا ہے، جس سے شہر کی مہنگی ہاؤسنگ مارکیٹ کا اندازہ ہوتا ہے۔

2158 مربع فٹ کے اس گھر میں ایک باورچی خانہ بھی شامل ہے جسے پیلا رنگ کیا گیا  ہے (ایسوسی ایٹڈ پریس)

ایک بھی بیڈ روم کے بغیر امریکی شہر سان فرانسسکو کا ایک گھر جسے ’بہترین بلاک کا بدترین گھر‘ بھی کہا گیا ہے تقریباً 20 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگیا ہے۔

ریئل اسٹیٹ بروکریج کمپنی ریڈفن کے مطابق 1900 میں تعمیر کیا گیا یہ گھر سان فرانسسکو کے نو ویلی علاقے میں واقع ہے جہاں گھروں کی اوسطاً قیمت 21 لاکھ ڈالر ہے۔

گھروں کی خریدو فروخت کے لیے مشہور ویب سائٹ زیلو پر اس گھر کا اندراج کمپس نے کیا تھا، اور اسے  ’ٹھیکیداروں کے لیے شاندار سپیشل ‘ قرار دیا گیا تھا۔ گھر کی پوسٹ کی تفصیل میں یہ بھی درج تھا کہ ’یہ بہترین بلاک میں بدترین گھر ہے، جس کی وجہ سے یہ ایک شاندار موقع بن گیا ہے۔‘

پوسٹ میں لکھا گیا: ’یہ آپ کے پاس اپنے خوابوں کا گھر بنانے کا ایک موقع ہے جو کم ہی ملتے ہیں۔ کروڑوں ڈالر قیمت کے کئی گھروں سے گھرا ہوا ہے، یہ بلاک میں بہترین موقع ہے اور آپ کے پاس اسے پڑوسیوں کی طرح روشن بنانے کا موقع ہے۔‘

تاہم، اس کے بعد پوسٹ میں یہ لکھا گیا کہ جائیداد کو ’صرف اس کی انتہائی موخر حالت کی وجہ سے نقد رقم وصول کیے جانے پر ہی بیچے جانے کا امکان ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لگائی گئی تصویر میں کھڑکیاں  بورڈز سے ڈھکی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور جگہ جگہ سے سفید رنگ اکھڑ رہا ہے۔

2158 مربع فٹ کے اس گھر میں ایک باورچی خانہ بھی شامل ہے جسے پیلا رنگ کیا گیا ہے جبکہ آلات بھی ٹوٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اگرچہ پوسٹ میں درج نہیں کہ گھر میں کوئی بھی بیڈروم ہے، مگر اس میں ایک باتھ روم ضرور ہے، جس کی زیادہ تر جگہ ایک بڑے باتھ ٹب نے لی ہوئی ہے۔

تاہم، اس کے سامنے بیرونی جگہ کافی زیادہ ہے اور ریئل ڈیل کے مطابق اس جگہ سے اس گھر کا کل رقبہ تقریباً تین ہزار مربع فٹ تک ہو جاتا ہے، اور امکان ہے کہ اسی وجہ سے خریدار اس کی جانب راغب ہوئے ہیں۔

ریئل ڈیل کے مطابق یہ گھر دسمبر میں کنزرویٹر شپ سیل میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا اور سات جنوری کو 19.7 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا، جو  ابتدائی بولی سے چھ لاکھ ڈالر زیادہ تھی۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ ZillowGoneWild@ پر اس قیمتی خریداری نے لوگوں کو چونکا دیا ہے، اور بہت سے لوگوں نے سان فرانسسکو میں گھروں کی بھاری قیمتوں کے بارے میں مذاق کیا۔

ایک شخص نے تبصرہ کیا: ’یہ پیک (مکمل) سان فرانسسکو ہے، اگر میں نے کبھی ایسا دیکھا ہو۔‘

ایک اور شخص نے کہا: ’اوہ سان فران، قابل خرید ہاؤسنگ ۔۔۔ کبھی نہیں۔‘

کسی اور نے مزید کہا: ’آپ نے بغیر کسی بیڈروم پر ہی میری توجہ حاصل کرلی تھی۔‘

تاہم، ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے قیمت کو مناسب پایا، جیسا کہ ایک شخص نے نوٹ کیا: ’اس میں ایک صحن ہے۔ یہ انتہائی نایاب ہے۔‘

ایک اور شخص نے پوچھا: ’کیا یہ عجیب ہے کہ میں حیران ہوں کہ یہ صرف 19 لاکھ ڈالر کا تھا؟‘

ریڈفن کے مطابق اس علاقے میں سنگل فیملیز کے لیے گھر عام طور پر 11 دن میں فروخت ہوتے ہیں جبکہ زیلو سائٹ کی سرچ سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت اس علاقے میں فروخت کے لیے سب سے مہنگا گھر 99 لاکھ ڈالر کا ہے۔ 

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی گھر