جدید بیٹری کی بدولت ٹیسلا کی گاڑی کا ایک چارج میں 1200 کلومیٹر کا سفر

جیمینائی بیٹری کے پہلے روڈ ٹیسٹ میں یہ معلوم ہوا کہ اس کی رینج ایک معیاری ٹیسلا ماڈل ایس کی مخصوص رینج سے تقریباً دو گنا زیادہ ہے اور کسی بھی بڑے پیمانے پر تیار کردہ گیسولین سے چلنے والی گاڑیوں کی سب سے زیادہ رینج سے بھی زیادہ ہے۔

مئی 2019 میں ٹیسلا کی ماڈل ایس گاڑی ایک شو روم میں۔جیمینائی بیٹری  کے روڈ ٹیسٹ میں یہ معلوم ہوا کہ اس کی رینج ایک معیاری ٹیسلا ماڈل ایس کی مخصوص رینج سے تقریباً دو گنا زیادہ ہے (اے ایف پی) 

ٹیسلا کی کار نے جدید بیٹری کے ساتھ ایک بار چارج کرنے سے 1200 کلومیٹر (750 میل) سے زیادہ کا سفر طے کیا ہے۔

ڈیٹرائٹ میں قائم سٹارٹ اپ، آور نیکسٹ انرجی ( ون) کی جانب سے تیار کردہ جیمینائی بیٹری کے پہلے روڈ ٹیسٹ میں یہ معلوم ہوا کہ اس کی رینج ایک معیاری ٹیسلا ماڈل ایس کی مخصوص رینج سے تقریباً دو گنا زیادہ ہے، اور یہ رینج کسی بھی بڑے پیمانے پر تیار کردہ گیسولین سے چلنے والی گاڑیوں کی سب سے زیادہ رینج سے بھی زیادہ ہے۔

ون کے بانی اور سی ای او مجیب اعجاز کے مطابق مشی گن بھر میں سفر کرتے ہوئے ملنے والے نتائج نے ’پوری آٹوموٹو صنعت کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔‘

انہوں نے کہا: ’ہم رینج کے اضطراب کو ختم کرکے الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی لانا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے آج زیادہ تر صارفین پیچھے رہ گئے ہیں۔‘

’اب ہم اس پروف آف کانسیپٹ بیٹری کو جیمینائی ٹی ایم نامی نئی پروڈکٹ میں ڈھالنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جس سے پائیدار مواد کا استعمال کرتے ہوئے لاگت اور حفاظت کو بہتر بناتے ہوئے ایک بار چارج پر طویل فاصلے کے سفر ممکن ہو سکیں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ پروف آف کانسیپٹ الیکٹرک گاڑیوں کی رینج کے حوالے سے اضطراب کے مسئلے کو حل کرتا ہے، جس کو اب تک ہر جگہ چارجنگ سٹیشنوں کے ذریعے حل کیا گیا ہے۔

تاہم  اس کے اپنے مسائل ہیں، سب سے زیادہ قابل ذکر ہے کہ ایندھن سے چلنے والی گاڑی کو دوبارہ بھرنے کے مقابلے میں الیکٹرک کار کو ری چارج کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔

ون پروٹوٹائپ میں استعمال ہونے والی بیٹری ایک لیتھیئم آئرن فاسفیٹ  کا جدید ڈیزائن ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ اس کو رواں سال کے آخر میں تجارتی ٹرکوں میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ ٹیکنالوجی رواں ماہ کے اوائل میں لاس ویگاس میں سی ای ایس 2022 ٹیک کانفرنس میں پیش کی گئی تھی جہاں کئی دیگر کمپنیوں اور سٹارٹ اپس نے بھی اپنے مستقبل  کے بیٹری لائف ڈیزائن پیش کیے ۔

مرسڈیز نے اپنی ویژن ای کیو ایکس ایکس پروٹوٹائپ گاڑی کے لیے 965 کلومیٹر رینج کا وعدہ کیا جبکہ ہائپر ایکس کے وائرلیس گیمنگ ہیڈ فونز کا چارج سائیکل 300 گھنٹے تھا، جو عام وائرلیس ہیڈ سیٹ سے 10 گنا زیادہ تھا۔

زیادہ تر صارفین کی ٹیکنالوجی مصنوعات میں پائی جانے والی لیتھیئم آئن بیٹریوں کی توانائی کی کثافت کی حدود کو نئے اینوڈز اور انتہائی موثر پروسیسرز کے ذریعے بڑھایا جا رہا ہے، لیکن محققین اب لیتھیئم سلفر جیسی نیکسٹ جینریشن کی بیٹریوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اب تک، کسی بھی پیش رفت والی  بیٹری کی نئی اقسام  کو  لیب سے باہر نہیں لایا گیا، لیکن ایک دن یہ انتہائی بہتر صلاحیت اور ماحولیات کے لیے انتہائی موزوں ہونے کی وجہ سے اپنے روایتی حریفوں کی جگہ لے سکیں گی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی