’دنیا کے سب سے بڑے آلو‘ کا ڈی این اے ٹیسٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟

نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن کے رہائشی جوڑے کو اپنے کھیت سے ملنے والے اس آلو کے حوالے سے ایک زرعی ماہر سے تصدیق بھی کرنا پڑی کہ ’ڈگ‘ واقعی ایک آلو ہے۔

کولن اور ڈونا کریگ براؤن اگست کے آخر میں اپنے سبزیوں کے کھیت کی صفائی کر رہے تھے جب انہیں یہ آلو ملا (تصویر: کولن کریگ براؤن/ اے پی)

دنیا کے سب سے بڑے سمجھے جانے والے آلو کو، آلو ثابت کرنے کے لیے سکاٹ لینڈ میں ڈی این اے ٹیسٹ سے گزارا جائے گا۔

’ڈگ دی پوٹیٹو‘ نامی اس آلو کا وزن 7.9 کلوگرام ہے اور یہ نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن کے قریب ایک چھوٹے سے کھیت سے نکالا گیا ہے۔

کولن اور ڈونا کریگ براؤن اگست کے آخر میں اپنے سبزیوں کے کھیت کی صفائی کر رہے تھے جب انہیں یہ آلو ملا۔

اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ناٹنگھم شائر سے ملنے والا آلو دنیا کا سب سے وزنی آلو تصور کیا جاتا ہے، جس کا وزن 4.99 کلوگرام تھا۔

کولن نے نیوزی لینڈ کی نیوز ویب سائٹ ’سٹف‘ کو بتایا: ’یہ آلو ملنے کے بعد میں نے ڈونا سے کہا کہ کیا ہمیں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اسے درج کرانا چاہیے؟‘ جس پر انہوں نے کہا کہ ’کیا آپ واقعی طویل کوفت برداشت کر سکتے ہو؟‘

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ پر 128 صفحات پر مشتمل اپلیکیشن گائیڈ کو پڑھنے کے بعد، اس جوڑے نے مختلف مراحل مکمل کیے، جیسا کہ آن لائن درخواست فارم بھرنا اور ایک تصدیق شدہ پیمانے پر آلو کے وزن کی ویڈیو کا ثبوت فراہم کرنا۔

انہیں اس بات کی تصدیق کے لیے ایک زرعی ماہر سے تصدیق بھی کرنا پڑی کہ ڈگ واقعی ایک آلو ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم اب گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اب ان سے مزید ثبوت مانگے ہیں، اس لیے کریگ براؤنز آلو کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج رہے ہیں۔

کولن نے کہا: ’کیا ان (گنیز ریکارڈز کے حکام) کا یہ خیال ہے کہ میں نے جینیاتی طور پر اسے تبدیل کیا ہے؟ مجھے اس سے پریشانی ہوئی ہے۔ یہ ہمارے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’اگرچہ یہ انتہائی مایوس کن ہے لیکن میں انہیں غلط ثابت کرنا چاہتا ہوں۔ ہم وہ سب کچھ کریں گے جو وہ ہم سے پوچھیں گے تاکہ وہ بالآخر اس پر فیصلہ کر سکیں۔‘

اس دوران یہ جوڑا گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے یہ جاننے کا منتظر ہے کہ آیا ان کا آلو حقیقت میں اب نیا ریکارڈ توڑنے والا ہے۔

تاہم اس آلو سے ایک ٹکڑا ڈی این اے کے لیے بطور نمونہ بھیجے جانے کے بعد اب یہ قدرے خراب نظر آنے لگا ہے۔

کولن نے کہا: ’وہ روز بروز سکڑتا جا رہا ہے اور جس جگہ چاقو سے کٹ لگایا گیا ہے،و ہاں سے اس کا پانی خشک ہو رہا ہے۔ وہ اب بھی ویسا ہی دکھائی دیتا ہے بس اس کا وزن کم ہو گیا ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا