بھارت کے یوم جمہوریہ پر مودی کی ٹوپی میں خاص کیا؟

بھارت کے 73 ویں یوم جمہوریہ پر وزیراعظم نریندر مودی نے میرون رنگ کی ایک خاص ٹوپی پہن رکھی تھی، جس پر کشیدہ کاری سے ایک پھول بنایا گیا تھا۔

بھارت کے 73 ویں یوم جمہوریہ پر بدھ کو وزیراعظم نریندر مودی نے میرون رنگ کی ایک خاص ٹوپی پہن رکھی تھی، جس پر کشیدہ کاری سے ایک پھول بنایا گیا تھا۔

جس کے حوالے سے بھارتی ریاست اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے انکشاف کیا کہ مودی کی ٹوپی پر اترکھنڈ کا ریاستی نشان ’برہما کمال‘ کشیدہ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ٹوئٹر پر لکھا: ’آج 73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر عزت مآب وزیراعظم نریندر مودی جی نے ہماری ریاست کے رسم و رواج کو قابل فخر بنا دیا، جب انہوں نے ہمارے ریاستی نشان ’برہما کمال‘ کے کشیدہ نشان والی ٹوپی پہنی۔

اسی طرح نریندر مودی نے ہاتھ سے بنی ایک شال بھی پہن رکھی تھی، جس کا تعلق بھارتی ریاست منی پور سے تھا، جسے مقامی طور پر ’لیریم پھی‘ کہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اترکھنڈ اور منی پور اُن پانچ ریاستوں میں سے ہیں جہاں آئندہ مہینوں میں ریاستی الیکشن کا انعقاد ہوگا اور بھارتی میڈیا کے مطابق کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔

ریاست اترکھنڈ میں 14 فروری کو انتخابی میدان سجے گا جب کہ مانی پور کے ریاستی انتخابات دو مرحلوں میں 27 فروری اور تین مارچ کو منعقد ہوں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل