یوکرین تنازع: نیٹو اتحادیوں کی مدد کے لیے امریکی فوجی جرمنی پہنچ گئے

امریکی ملٹری کی یورپین کمانڈ کے مطابق ان فوجیوں کو بھیجنے کا مقصد یوکرین کی سرحد پر روس کی موجودگی کے تناظر میں مشرقی یورپ اور جرمنی میں نیٹو اتحاد کے موجودگی کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

یوکرین پر روس اور مغربی ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافے کے بعد امریکی کمک میں شامل فوجی جرمنی پہنچ گئے۔

 چند روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے نیٹو اتحادیوں کی مدد کے لیے مزید امریکی فوجی یورپ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی ملٹری کی یورپین کمانڈ کے مطابق ان فوجیوں کو بھیجنے کا مقصد یوکرین کی سرحد پر روس کی موجودگی کے تناظر میں مشرقی یورپ اور جرمنی میں نیٹو اتحاد کے موجودگی کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

کمانڈ ترجمان کا کہنا تھا کہ ’18ویں ایئربورن کور کے فوجی آج ویزباڈن پہنچ چکے ہیں۔‘

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’ان فوجیوں کی آمد کا مقصد پولینڈ روانہ کیے جانے والے 1700 پیراٹروپرز کے لیے جرمنی میں ہیڈکوارٹرز قائم کرنا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق ’پینٹاگون کے اعلان کے بعد یورپ بھیجے جانے والے یہ فوجی 2000 فوجیوں کی کھیپ کا پہلا دستہ ہیں۔ جن کا مقصد امریکہ کی جانب سے اپنے نیٹو اتحادیوں کو حمایت فراہم کرنا ہے۔‘

یاد رہے بدھ کو امریکی صدر بائیڈن نے مزید تین ہزار امریکی فوجی پولینڈ اور رومانیہ روانہ کرنے کا حکم دیا تھا جس کا مقصد مشرقی یورپ کو یوکرین کے بحران سے پیدا ہونے والے حالات سے محفوظ رکھنا تھا۔

پینٹاگون کے مطابق جرمنی کے علاقے ولسیک میں تعینات سٹرائیکر سکواردن کے لگ بھگ ایک ہزار فوجیوں کو رومانیہ بھیجا جائے گا جب کہ 82ویں ایئر بورن ڈویژن کے 1700 فوجیوں کو پولینڈ روانہ کیا جائے گا۔

ان کے علاوہ تین سو امریکی فوجیوں کو بھی جرمنی روانہ کیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا