مجھے اس وقت ہیزل وڈ مشکل لگتا ہے: محمد رضوان

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ لوگ پاکستان ٹیم کے لیے مثبت سوچ رکھیں۔

پاکستان سپر لیگ سیون کی فائنلسٹ ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کے بلے بازوں کے لیے مثبت سوچ رکھیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کے خصوصی پروگرام ’انڈی کی گوگلی‘ میں سابق لیگ سپنر اور کوچ مشتاق احمد سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ’ہماری کرکٹ ٹیم کے بارے میں مثبت سوچیں اور اگر کسی بڑے سٹیج پر ہوں تو سوچیں یہ چوکا مارے گا، سو کرے گا، 50 کرے گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ بولرز کے بارے میں بھی نہ ڈریں کیوں کہ ’ہمارے بہت بہادر بولر ہیں ان کے بارے میں یہ سوچنا ہے کہ یہ ابھی آؤٹ کرے گا۔‘

کرکٹ کیریئر کے دوران مشکل ترین بولرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہردور میں مختلف بولر مشکل لگے۔

’ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران ذوالفقار بابر اور احسان عادل مشکل لگے، پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو کھیلنا مشکل لگا۔‘

محمد رضوان نے آسٹریلوی تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کو مشکل بولر قرار دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کامیاب ہونے کے متعلق مشتاق احمد سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نمبر ون بننے کے لیے قربانی لازمی ہے۔ ’مکینک ہو، جنرل سٹور ہو یا سبزی والا۔ قربانی کے بغیر نمبر ون نہیں ہو سکتا کوئی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ویلی نے پاکستان سُپر لیگ کے دوران مجھ سے ہمارے مذہب کے بارے میں سوالات کرتے رہے۔

محمد رضوان 2021 کے ’آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں جبکہ ان کی کپتانی میں پی ایس ایل چھ کے فاتح ملتان سلطانز اس سیزن فائنل تک پہنچی۔

ملتان سلطانز نے گروپ  سٹیج میں نو میچ جیت کر ایک لیگ سیزن میں سب سے زیادہ میچ جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ