سات مرتبہ فارمولا ون چیمپیئن رہنے والے لیوس ہیملٹن اپنی والدہ کارمین لاربلسٹیر کے اعزاز میں اپنا نام تبدیل کریں گے۔ انہوں نے یہ اعلان دبئی ایکسپو میں کیا۔
37 سالہ ہیملٹن نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کی کنیت اپنے نام میں جلد شامل کر لیں گے اور لیوس ہیملٹن-لاربلسٹیر کہلائیں گے۔
’جب لوگ شادی کرتے ہیں تو عورت اپنا نام کیوں کھو دیتی ہے؟ میں اس بات کو سمجھ نہیں سکا۔ میں چاہتا ہوں کہ میری ماں کا نام میرے ساتھ جڑا رہے۔
’میری ماں کا نام لاربلسٹیر ہے اور میں اسے اپنے نام کے ساتھ لکھوں گا۔ بچپن سے فارمولا ورلڈ چیمپیئن بننے کے خواب دیکھنا اور آخر کار بن جانا، مجھے یہاں تک پہنچانے کے لیے میرے ماں باپ نے کتنی قربانیاں دیں، میرے لیے یہ بات سب سے اہم ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
لیوس ہملٹن کی والدہ نے ان کے والد انتھونی ہیملٹن سے اس وقت طلاق لی جب لیوس 12 برس کے تھے اور وہ اسی عمر تک اپنی والدہ کے ساتھ رہے۔
ہیملٹن پہلے سیاہ فام فارمولا ون ڈرائیور ہیں اور بلیک لائیوز میٹر تحریک میں ایک توانا آواز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔