فارمولا ون ریس: رونقوں سے بھرا اطالوی شہر مونزا اس سال سنسنان

اس سال زیادہ تر لوگوں نے ریس کو گھروں میں بیٹھ کر دیکھا، مگر چند خوش نصیب تھے جو گراؤنڈ میں ریس دیکھ سکے، اور وہ تھے اٹلی کے ڈاکٹر اور نرسیں جنہوں نے وبا کے دنوں میں فرنٹ لائنز پر کام کیا۔ 

اٹلی کا شہر مونزا ہر سال اطالوی گرانڈ پری کا میزبان بنتا ہے جہاں فارمولا ون کی ریس دیکھنے ہزاروں لوگ آتے ہیں۔ تاہم اس سال کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کے باعث اتوار کو ہونے والی ریس کے دوران شہر سنسان رہا۔

اٹلی میں مقیم صحافی عالیہ صلاح الدین کے مطابق مونزا کے ایک پارک میں قائم فامولا ون ریس ٹریک دنیا کے پرانے ترین ریس ٹریکوں میں شامل ہے اور اسے 'ٹیمپل آف سپیڈ' بھی کہا جاتا ہے۔ 

اس سال کرونا وبا کے باعث شائقین کو ریس دیکھنے کی اجازت نہیں تھی۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریس میں شامل ٹیمیں بھی علیحدہ رہیں جبکہ یہاں کام کرنے والے بھی ایک ہفتہ قبل آ کر کیمپنگ وینوں میں بس گئے تاکہ دوسروں کے ساتھ میل جول نہ ہو۔ 

اس سال زیادہ تر لوگوں نے ریس کو گھروں میں بیٹھ کر دیکھا، مگر عالیہ کے مطابق چند خوش نصیب تھے جو گراؤنڈ میں ریس دیکھ سکے، اور وہ تھے اٹلی کے ڈاکٹر اور نرسیں جنہوں نے وبا کے دنوں میں فرنٹ لائنز پر کام کیا۔ 

اس حوالے سے دیکھیے اٹلی سے عالیہ کا وی لاگ۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا