سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، چار سکیورٹی اہلکار جان سے گئے

حکام کے مطابق منگل کی صبح سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی سانگان میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔

25 اکتوبر ،2016 کو  کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج کے باہر تعینات ایف سی اہلکار ( اے ایف پی)

بلوچستان کے ضلع سبی کی تحصیل سانگان میں منگل کو سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار سکیورٹی اہلکار جان سے گئے جبکہ سات زخمی ہوئےں۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 162 کلو میٹر دور ضلعے میں لیویز رسالدار محمد افضل نے بتایا کہ منگل کی صبح سانگان کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کی زد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی آ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی فرنٹیئر کور 150 ونگ کی تھی جو وہاں سے گزر رہی تھی۔

افضل کے مطابق فرنٹیئر کور کے چار اہلکار دھماکے سے جان سے گئے جبکہ سات زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر بارودی سرنگ نصب کرنے والوں کی تلاش شروع کردی۔

صوبائی مشیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے واقعے کو صوبے کا امن سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا۔

انہوں نے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

یاد رہے کہ سبی میں سکیورٹی فورسز پر مسلح افراد کے حملے ماضی میں بھی ہو چکے ہیں۔

آٹھ مارچ، 2022 کو تاریخی سبی میلے کی اختتامی تقریب کے بعد سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملے میں سات اہلکار جان سے گئے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سبی میلے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے، جو حملے کے وقت وہاں سے جا چکے تھے۔

سبی میں ایک ماہ کے دوران سکیورٹی اہلکاروں پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔

یہاں پر حملوں کی ذمہ داری مختلف مسلح تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں۔

تحصیل سانگان سبی شہر سے شمال کی جانب 60 کلو میٹر دور پہاڑی علاقہ ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان