سعودی عرب: مطلوب شدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

پریذیڈنسی آف سٹیٹ سکیورٹی نے کہا کہ یہ آپریشن دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور تمام شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مملکت کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کے مقام کا سراغ لگایا اور ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا جس کے بعد انہوں نے خود کو اڑا دیا(تصویر: محمد السلامی)

سعودی فورسز کا کہنا ہے کہ ایک مطلوب شدت پسند نے ساحلی شہر جدہ میں اس وقت اپنی خودکش جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا جب سکیورٹی فورسز انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی ’پریذیڈنسی آف سٹیٹ سکیورٹی‘ نے جمعے کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی شب 10 بجے اس وقت پیش آیا جب سیکورٹی اہلکار عبداللہ بن زید عبدالرحمن البکری الشہری نامی شدت پسند کو (گرفتار کرنے کے لیے) ان کے قریب پہنچے تو انہوں نے پہنی ہوئی خودکش جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شدت پسند شہر کے الصمیر علاقے میں جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔

بیان میں کہا کہ دھماکے میں ایک مملکت میں مقیم ایک پاکستانی شہری اور تین سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

بیان کے مطابق عبداللہ بن زید عبدالرحمن البکری الشہری کو سعودی حکام کی جانب سے گذشتہ سات سالوں سے ایک ’انتہائی مطلوب شخص‘ قرار دیا گیا تھا۔

عرب نیوز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کے مقام کا سراغ لگایا اور ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا جس کے بعد انہوں نے خود کو اڑا دیا۔

پریذیڈنسی آف سٹیٹ سکیورٹی نے کہا کہ یہ آپریشن دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور تمام شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مملکت کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا