شہباز شریف سے ملاقات میں بائیڈن کا سیلاب پر افسوس

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ملاقات کے دوران پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں سینکڑوں اموات پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیر اطلاعات مریم نواز کے مطابق دونوں لیڈروں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے شرکا کے اعزاز میں جو بائیڈن کی جانب سے استقبالیے پر ہوئی (تصویر وزیر اعظم ہاؤس)

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو نیو یارک میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ایوان وزیر اعظم سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقعے پر ملاقات کی۔

پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ دونوں قائدین کے درمیان ملاقات جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماوں کے اعزاز میں امریکی صدر جوبائیڈن کے استقبالیہ کے موقعے پر ہوئی۔

ایوان وزیر اعظم سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی صدر نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں سینکڑوں اموات پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کے عالمی برادری کے نام پیغام اور پاکستان کی حمایت پر امریکی صدر جو بائیڈن کا خاصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کی سربراہ کے دورہ پاکستان اور امداد بھجوانے پر امریکی حکومت اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے مشکل انسانی صورت حال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جمعے کی رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان