ٹوئٹر ویریفکیشن کے عمل پر نظر ثانی کرے گا، ایلون مسک

برطانوی خبررساں ادارے روئٹر کے مطابق ایلون مسک نے مزید تفصیلات بتائے بغیر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اب ویریفکیشن کے پورے عمل کو ازسرنو ترتیب دیا جا رہا ہے۔‘

یہ تصویر 4 اکتوبر 2022 کو لی گئی تھی جس میں ایک فون میں ایلون مسک کی تصویر ٹوئٹر کے نشان کے ساتھ دکھائی گئی ہے (اے ایف پی)

ارب پتی تاجر ایلون مسک نے اتوار کو ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٹوئٹر اپنے صارفین کی ویریفکیشن (تصدیق) کے عمل پر نظر ثانی کرے گا۔ اس ٹوئٹ سے کچھ ہی دن قبل انہوں نے دنیا کے سب سے بااثر اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خریدا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے روئٹر کے مطابق ایلون مسک نے مزید تفصیلات بتائے بغیر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اب ویریفکیشن کے پورے عمل کو ازسرنو ترتیب دیا جا رہا ہے۔‘

ٹیکنالوجی نیوز لیٹر پلیٹ فارمر نے اس معاملے سے واقف دو افراد کا حوالہ دیتے ہوئے اتوار کو بتایا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت کی ویریفکیشن کرنے والے نیلے رنگ کے چیک مارک کے لیے پیسے وصول کرنے پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر یہ منصوبہ آگے بڑھتا ہے تو صارفین کو 4.99 ڈالر ماہانہ ادا کرکے ٹوئٹر بلیو ٹیک سبسکرائب کرنا پڑے گا یا اپنی ویریفکیشن سے محروم ہونا پڑے گا۔

ٹیسلا انک کے سی ای او نے اس کے متعلق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور اس منصوبے کو اب بھی ختم کیا جاسکتا ہے لیکن پلیٹ فارمر کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ویریفکیشن ٹویٹر بلیو کا حصہ بن جائے گی۔

اس کے علاوہ ایک امریکی ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ دی ورج نے اتوار کو اطلاع دی کہ ٹوئٹر، ٹوئٹر بلیو کے لیے سبسکرپشن کی قیمت ماہانہ 4.99 ڈالر سے بڑھا کر 19.99 ڈالر کردی جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویب سائٹ نے اپنی اس رپورٹ کے لیے ان کی جانب سے دیکھی گئی اندرونی خط و کتابت کا حوالہ دیا ہے۔

ٹوئٹر بلیو کو گذشتہ سال جون میں لانچ کیا گیا تھا اور یہ پلیٹ فارم کی پہلی  سبسکرپشن سروس تھی۔ اس میں ماہانہ سبسکرپشن کی بنیاد پر ’پریمیم خصوصیات تک خصوصی رسائی‘ دی جاتی ہے جس میں ٹوئٹس کو ایڈٹ (ترمیم) کرنے کا آپشن بھی شامل ہے۔

ٹویٹس میں ترمیم کرنے کا فیچر بھی اس ماہ کے شروع میں اس وقت آیا تھا جب ایلون مسک نے اپریل میں ٹوئٹر پر ایک سروے شروع کیا۔

اس سروے میں ان کے لاکھوں فالوورز سے پوچھا گیا تھا کہ آیا وہ ایڈٹ کا بٹن چاہتے ہیں یا نہیں۔ 70 فیصد سے زائد نے ہاں کہا تھا۔

اتوار کو دی ورج نے اس معاملے سے واقف ملازمین کا حوالہ دیتے ہوئے ایک علیحدہ رپورٹ میں کہا کہ ’ایلون مسک نے یہ درخواست بھی کی ہے کہ ٹوئٹر کی ویب سائٹ پر آنے والے لاگ آؤٹ صارفین کو اس ایکسپلور پیج پر ری ڈائریکٹ کیا جائے جو ٹرینڈنگ ٹویٹس دکھاتا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی