ملیے دنیا کی طویل العمر بلی ’فلوسی‘ سے

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی فلوسی کے طویل العمر ہونے کے اس ریکارڈ کو تسلیم کر لیا ہے۔ فلوسی چند ہی ہفتوں میں اپنی 27ویں سالگرہ منائیں گی۔

لندن کی 26 سالہ فلوسی کو دنیا کی سب سے طویل العمر بلی ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی فلوسی کے طویل العمر ہونے کے اس ریکارڈ کو تسلیم کر لیا ہے۔ فلوسی چند ہی ہفتوں میں اپنی 27ویں سالگرہ منائیں گی۔

فلوسی کو اس وقت بلیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کیٹس پروٹیکشن کی تحویل میں دیا گیا جب ان کے مالکان کو مالی مشکلات در پیش تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جب 27 سالہ وکٹوریا گرین کو فلوسی کی ذمہ داری سونپی گئی تو وہ اس کو لے کر بہت پرجوش تھیں۔

وکٹوریا کا کہنا ہے کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ میرے گھر میں دنیا کی طویل العمر بلی موجود ہے بلکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ اس کا گھر ہے اور  میں نے یہاں قبضہ کیا ہوا ہے۔ مجھے یہ بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یہ ایک اچھی ساتھی ہے اور ہماری آپس میں بہت بنتی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں ایک بزرگ کے ساتھ رہتی ہوں۔‘

ان کے مطابق ’ فلوسی انسانی عمر کے اعتبار سے ایک سو چودہ برس کی ہیں۔ کاش ہم سب بڑی عمر میں اسی طرح اچھے نظر آئیں۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا