پاکستانی معیشت کی دگرگوں صورت حال کے باعث تمام معاشی اعشاریے اس وقت غیر یقینی کی تصویر بنے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ’بہت جلد‘ ملکی معیشت کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
تاہم وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں اور دوست ممالک کی جلد ہی پاکستان کو مدد ملنے کے باعث معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزارت خزانہ نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام کو مکمل کرے گی اور تمام بین الاقوامی قرضوں کو ادا کیا جائے گا۔
ادھر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر چار سال کی کم ترین سطح پر آ چکے ہیں۔
زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر کے تناظر میں بعض معاشی ماہرین خدشات ظاہر کر رہے ہیں کہ پاکستان کے لیے بین الاقوامی قرضوں کی بروقت ادائیگی مشکل ہو گی۔
اس تمام صورت حال کو ظہور نے اپنے کارٹون میں کچھ یوں بیان کیا ہے۔