کراچی چڑیا گھر: ’چھتریاں چھوٹی ہیں، استنبول والا منظر نہیں‘

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے حال ہی میں چڑیا گھر کے ایک حصے میں رنگ برنگی چھتریاں لگا کر سیلفی سپاٹ بنایا ہے، جس کے حوالے سے عام تاثر یہ ہے کہ یہ آئیڈیا ترکی کے شہر استنبول میں ایک مقام پر لگی رنگین چھتریوں سے لیا گیا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے حال ہی میں کراچی چڑیا گھر کے ایک حصے میں رنگ برنگی چھتریاں لگا کر سیلفی سپاٹ بنایا گیا ہے۔

اس مقام پر لوہے کے کھمبوں سے بندھی تاروں کے ساتھ رنگ برنگی چھتریاں بلندی پر لگائی گئی ہیں، جس کے نیچے ایک بڑے چبوترے پر پیتل کے بنے دو قد آور شیروں کے مجسمے بھی رکھے گئے ہیں۔ 

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس مقام پر فوڈ سٹریٹ بنانے کا اعلان کیا تھا، مگر تاحال اس حوالے سے کوئی کام شروع نہیں ہوا ہے، تاہم اس مقام پر شہری خاص طور پر بچے آکر سیلفیاں ضرور بناتے ہیں۔ 

عام تاثر یہ ہے کہ یہ آئیڈیا ترکی کے شہر استنبول میں ایک مقام پر لگی رنگین چھتریوں سے لیا گیا ہے، تاہم کراچی گھومنے کے لیے آنے والے فیصل آباد کے رہائشی نوجوان محمد نعیم کے مطابق یہ منظر استنبول جیسا نہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں محمد نعیم نے کہا: ’استنبول میں جو مقام ہے وہاں بڑی بڑی چھتریاں لگی ہوئی ہیں جبکہ یہاں پر چھوٹی چھتریاں لگائی گئی ہیں۔ جس سے استنبول جیسا منظر نظر نہیں آتا۔‘

کراچی کی رہائشی کی رہائشی حرا کے مطابق چھتریوں کے بعد چڑیا گھر میں کافی رونق ہوگئی ہے اور خاص طور پر بچے اس سے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 

دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اس منصوبے پر ابھی کام جاری ہے اور مکمل ہونے پر یہ خوبصورت منظر پیش کرے گا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے چڑیا گھر میں نامزد سٹی وارڈن ندیم سردار اقبال نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ چھتری کے سائز پر نہ جائیں، لوگ اور خاص طور پر خواتین اور بچے اس منظر کو خوب انجوائے کرتے ہیں اور سیلفیاں بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ’ابھی تک یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوا ہے۔ اس پر کام جاری ہے اور جلد ہی اس جگہ پر کھانے پینے کی اشیا کے سٹال لگا کر فوڈ سٹریٹ بنا دی جائے گی، جس سے اس جگہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان