بیجنگ ’جلد از جلد‘ چین خلیج آزاد تجارتی زون قائم کرنے کا خواہاں

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ چن گینگ نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں یہ تجویز پیش کی۔

چینی وزیر خارجہ چن گینگ (دائیں) نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان (بائیں) سے ٹیلی فونک گفتگو  میں ’جلد از جلد چین۔خلیج آزاد تجارتی زون‘ کی تعمیر پر زور دیا (اے ایف پی)

چین کے نئے وزیر خارجہ چن گینگ سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات اور ’جلد از جلد‘ چین۔خلیج آزاد تجارتی زون قائم کرنا چاہتے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چن گینگ، جنہوں نے حال ہی میں یہ عہدہ سنبھالا ہے، اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں یہ تجویز پیش کی۔

چن گینگ نے دوران گفتگو کہا کہ چین اپنے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر سعودی عرب کی مسلسل حمایت کو سراہتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ فریقین کو معیشت، تجارت، توانائی، بنیادی ڈھانچے، سرمایہ کاری، فنانس اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینی چاہیے۔

علاوہ ازیں، چن گینگ نے چین۔خلیج سٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل مضبوط بنانے اور ’جلد از جلد چین۔خلیج آزاد تجارتی زون‘ کی تعمیر پر بھی زور دیا۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب چین کے ساتھ تعلقات کو خارجہ تعلقات کا ایک اہم سنگ بنیاد سمجھتا ہے اور سعودی عرب ون چائنا اصول پر مکمل عمل پیرا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان کی اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں پر بات ہوئی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق حال ہی میں کئی افریقی ممالک کا دورہ مکمل کرنے والے چین کے نئے وزیر خارجہ نے ہالینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ووپکے ہوکسٹرا اور ارجنٹائن کے وزیر خارجہ سینٹیاگو کیفیرو سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا