پرویز الہی آج سے پی ٹی آئی کا حصہ ہیں: فواد چوہدری

منگل ہی کی شام مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق چوہدری پرویز الہی کی پارٹی رکنیت ختم کرکے انہیں پارٹی کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ، مونس الہیٰ، حسین الہیٰ سمیت دیگر سابق اراکین صوبائی اسمبلی آج سے پی ٹی ائی کا حصہ ہوں گے۔

اس سے قبل منگل ہی کی شام مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق چوہدری پرویز الہی کی پارٹی رکنیت ختم کرکے انہیں پارٹی کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کے تمام عہدے، ان کی طرف سے مقرر کیے گئے دیگر لوگوں کے پارٹی عہدے بھی واپس لے لیے گئے اور آئندہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کا نام استعمال کرنے سے بھی روک کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے منگل کی رات لاہور میں چوہدری پرویز الہیٰ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان کی قیادت میں ایک نئے پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں ہم شامل ہونے والے ان نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے اپنی بات ختم کرنے کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب اشارہ کیا جس پر پرویز الہیٰ نے سوال کیا کہ ’کیا کرنا ہے؟‘

اس پر فواد چوہدری نے اس نے کہا کہ ’آپ بھی تو بتائیں‘

تاہم پرویز الہیٰ نے کچھ بھی کہنے سے پہلے فواد چوہدری سے کہا کہ ’ایک منٹ بات تو سنیں۔‘ جواب میں فواد چوہدری ان کے قریب ہوئے اور کہا کہ ’مائیک لگا ہوا ہے۔‘

اس پر پرویز الہیٰ نے فواد چوہدری کے کام میں کچھ کہا اور ان سے صحافیوں کو بتانے کا بھی کہا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس پر فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپنی بات کا آغاز کیا اور کہا کہ ’چوہدری پرویز الہیٰ کو جو ہم نے پاکستان تحریک انصاف کا صدر بنانا ہے اس کی منظوری بھی آج سینیئر قیادت نے دی ہے۔‘

فواد چوہدری نے کہا کہ ’آئین کے مطابق ہم اس پر آگے چلیں گے اور اس پر بھی عمل درآمد ہو گا۔‘

اس اعلان کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنی بات کا آغاز کیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ میں عمران خان اور ان کی تمام قیادت کا دل سے احترام کرتا ہوں اور ہر مشکل وقت میں ہم نے عمران خان اور جماعت کا ساتھ دے کر ثابت بھی کیا ہے کہ ’ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست