میرے اوپر حملہ ہوا، ملک کی خاطر معاف کرنے کو تیار: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے مشکل حالات سے نکلنا ہے تو ہم سب کو ایک ہونا ہوگا۔

عمران خان نے ہفتے کی رات ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا (سکرین گریب)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ملک کی خاطر سب سے بات کرنے اور سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کی رات ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا کہ ’سیاست دان سب سے بات کرتا ہے، وہ کسی سے کُٹی نہیں کرتا۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’سیاست دان کا کام سب سے بات کر کے انہیں اپنے موقف پر لانا یا ان کی بات سننا اور کوئی راستہ نکالنا ہوتا ہے۔‘

’میں سب سے بات کرنے اور سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہوں، کیونکہ پاکستان کے جو حالات ہیں، ساری قوم کو مل کر ان کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔‘

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’میرے اوپر قاتلانہ حملہ ہوا، مجھے پتہ ہے کس کس نے حملہ کیا۔ میرے اوپر حملہ ہوا میں معاف کرنے کے لیے تیار ہوں ملک کی خاطر۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مشکل حالات سے نکلنا ہے تو ہم سب کو ایک ہونا ہوگا۔ عوام کو ساتھ کھڑا ہونا پڑے  اداروں کو ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔‘

عمران خان نے پنجاب میں اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے جلسے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کر دیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اس بار ٹکٹ میں خود دوں گا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے پچھلی بار معلوم ہوا تھا کہ ہمارے ٹکٹ بکے ہیں۔ اس لیے اس مرتبہ میں کسی پر نہیں چھوڑ رہا اور خود تفتیش کر رہا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملیں گے ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس کے بعد ہم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کروا دینا ہے تو ان کو وہاں موقع دیں گے۔‘

’پہلے یہ ہوتا تھا کہ جسے ٹکٹ نہیں ملتا تھا وہ آزاد کھڑا ہو جاتا تھا اس بار ایسا نہیں ہوگا، جو پارٹی کا ڈسپلن توڑے گا اسے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔‘

صدر پاکستان عارف علوی نے گذشتہ الیکشن کمیشن کی تجویز پر پنجاب میں انتخاب کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست