کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک: سی ٹی ڈی

ایس ایس پی سی ٹی ڈی طارق نواز کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت اریاد اللہ کے نام سے کی گئی ہے، جو کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

18 فروری 2023 کو کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملے کے ایک دن بعد پاکستانی فوج کے سپاہی کراچی پولیس آفس کے احاطے کے باہر پہرہ دے رہے ہیں (اے ایف پی)

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ماہ کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت ایک مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سی ٹی ڈی طارق نواز نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مائی گاڑی مزار کے قریب پولیس سے مقابلے میں  دو عسکریت پسند ہلاک جبکہ دو گرفتار کیے گئے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی طارق نواز کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت اریاد اللہ کے نام سے کی گئی ہے، جو کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ ماہ 17 فروری کو کراچی میں پولیس چیف کے دفتر پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا اور پولیس نے آپریشن کے دوران تین شدت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پولیس ترجمان کی جانب سے اس وقت جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا تھا کہ عسکریت پسند ایک کار میں سوار ہو کر کے پی او پہنچے، جنہوں نے اندر داخل ہوتے ہی شدید فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔ شدید فائرنگ اور بم حملوں سے پورا علاقہ گونج اٹھا تھا۔

اس واقعے میں دو پولیس اہلکار، ایک رینجرز اہلکار اور ایک عام شہری چل بسا تھا جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان