غزہ میں روزے داروں کی سوپ سے تواضع کرنے والے شہری

ولید الحطاب گذشتہ 10 سال سے غزہ میں ماہ رمضان کے دوران لوگوں کو مفت سوپ ’جریشہ‘ پیش کر رہے ہیں اور اس میں وہ کسی قسم کی تخصیص نہیں کرتے۔

فلسطین کے ولید الحطاب گذشتہ 10 سال سے غزہ میں ماہ رمضان کے دوران لوگوں کو مفت سوپ ’جریشہ‘ پیش کرتے ہیں۔

جریشہ مقامی ڈش ہے جو یخنی اور گندم سے تیار کی جاتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

59 سالہ ولید جب افطار سے قبل ایک بڑے برتن میں جریشہ تیار کرتے ہیں تو بچے اور بڑے سوپ لینے قطار میں کھڑے ہوتے ہیں۔

ولید لوگوں کو اس بات سے قطع نظر سوپ پیش کرتے ہیں کہ آیا وہ مستحق بھی ہیں یا نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بلا تفریق خدمت کرتے ہیں۔ ’جب مجھے کوئی ضرورت مند ملتا ہے تو میرے پاس ان کے لیے دیگر چیزیں بھی ہوتی ہیں، یہ میرے اور خدا کے درمیان معاملہ ہے کیونکہ جریشہ اپنے طور پر ضرورت مند لوگوں کے لیے کافی نہیں۔‘

سوپ کے منتظر غزہ کے رہائشی ایمن داہر نے بتایا کہ وہ پورے رمضان یہاں آ کر اچھے، لذیذ اور صحت بخش پکوان لے جاتے ہیں۔

انہوں نے اس موقعے پر ولید کی سخاوت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا