پاکستان فوج نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چھ سکیورٹی اہلکار جان سے گئے جبکہ تین دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان میں کہا گیا کہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے فوجی اہلکاروں میں ٹانک سے تعلق رکھنے والے حوالدار سلیم خان، کوہاٹ سے نائیک جاوید اقبال، بنوں کے سپاہی نذیر خان، مردان کے سپاہی حضرت بلال، ضلع اورکزئی کے سپاہی سید رجب حسین اور ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔
بیان کے مطابق ’پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘