پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

بینو قادر ٹرافی کے نام سے کھیلی جانے والی یہ ٹیسٹ سیریز تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے سپنرز رچی بینو اور عبدالقادر کے نام سے ’بینو قادر ٹرافی‘ کا آغاز 2022 میں ہوا تھا جب آسٹریلوی ٹیم نے 16 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

بینو قادر ٹرافی کے نام سے کھیلی جانے والی یہ ٹیسٹ سیریز تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے سپنرز رچی بینو اور عبدالقادر کے نام سے ’بینو قادر ٹرافی‘ کا آغاز 2022 میں ہوا تھا جب آسٹریلوی ٹیم نے 16 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز پرتھ، میلبرن اور سڈنی میں کھیلے جائے گی۔

پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان ٹیم پرتھ کرکٹ گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم پرتھ کے مشہور واکا گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلتی رہی ہے۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے طور پر مشہور ہے 26 دسمبر سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ تین جنوری 2024 سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کا تیسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ دسمبر 2016 میں مصباح الحق اور نومبر 2019 میں اظہرعلی کی قیادت میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

بابر اعظم آسٹریلیا میں اب تک پانچ ٹیسٹ میچوں میں 278 رنز بنا چکے ہیں جس میں برسبین ٹیسٹ میں بنائی گئی سنچری قابل ذکر ہے۔

پاکستان ٹیم نے آخری بار آسٹریلیا کا دورہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں کیا تھا جہاں اسے فائنل میں شکست ہوئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ