’سب سے بڑی فتح‘: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 546 رنز سے ہرا دیا

بنگلہ دیش نے افغانستان کو 546 رنز سے شکست دے کر تقریباً 90 سالوں میں رنز کے لحاظ سے کسی بھی ٹیسٹ میں سب سے بڑی فتح اپنے نام کر لی ہے۔

میچ کی خاص بات تسکین احمد کی جارحانہ بولنگ تھی جنہوں نے اپنے کیرئیر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں (اے ایف پی)

بنگلہ دیش نے افغانستان کو 546 رنز سے شکست دے کر تقریباً 90 سالوں میں رنز کے لحاظ سے کسی بھی ٹیسٹ میں سب سے بڑی فتح اپنے نام کر لی ہے۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ کی خاص بات تسکین احمد کی جارحانہ بولنگ تھی جنہوں نے اپنے کیرئیر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جب کھیل شروع ہوا تو پہلے ہی سیشن میں اس وقت فیصلہ ہو گیا جب جب تسکین احمد کے زوردار باؤنسر نے افغان کھلاڑی ظاہر خان کو زخمی کر دیا اور وہ بطور آخری بلے باز ریٹائر ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

مہمان ٹیم 662 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام رہی اور اپنی دوسری اننگز میں صرف 115 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

اس طرح بنگلہ دیش نے 1934 میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی 562 رنز کی فتح کے بعد رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی جیت حاصل کی۔

کپتان لٹن داس نے میچ کے بعد کہا کہ ’یہ جیت ظاہر ہے بہت اطمینان بخش ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’بولرز کے ساتھ بلے بازوں کو کچھ کریڈٹ دینا چاہیے کیوں کہ وکٹ اتنی آسان نہیں تھی۔ اس طرح کے مارجن سے جیتنے کے بعد آپ کی مزید کوئی خواہش نہیں ہو سکتی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل بنگلہ دیش نے 2005 میں چٹاگانگ میں زمبابوے کو 226 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔

جمعے کو میچ کے تیسرے دن کے آخری سیشن میں 425 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد بنگلہ دیش کی جیت یقینی تھی۔

افغانستان نے دوسری اننگز کی پہلی ہی گیند پر ابراہیم زدران کی وکٹ کھو دی اور ہفتے کو 45 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر بیٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا۔

چوتھے دن مہمان ٹیم نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں، تسکین کے ساتھ شریف الاسلام نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 28 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نجم الحسین کو میچ آف دا میچ قرار دیا گیا جنہوں نے پہلی اننگز میں 146 اور دوسری اننگز میں 124 رنز بنائے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ