چکوال: خرگوش کی فارمنگ سے ’لاکھوں روپے کمانے والے‘ نوجوان

  ملک وقاص ایک مارکیٹنگ کمپنی میں اچھے عہدے پر فائز تھے، لیکن پھر انہیں کاروبار کرنے کا خیال آیا تو 2016 میں انہوں نے اپنی آبائی زمین پر خرگوش کی فارمنگ کا کام شروع کیا اور اس وقت ان کے پاس ’12 نسلوں کے ہزاروں خرگوش موجود ہیں۔‘

صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال کے گاؤں پڑی درویزہ سے تعلق رکھنے والے ملک محمد وقاص نے خرگوش فارمنگ کا کام شروع کر رکھا ہے اور اس وقت ان کے پاس ’12 نسلوں کے ہزاروں خرگوش موجود ہیں۔‘

وہ پاکستان بھر میں خرگوش اور اس کا گوشت بھی فراہم کرتے ہیں۔

اس سے قبل ملک وقاص ایک مارکیٹنگ کمپنی میں اچھے عہدے پر فائز تھے، لیکن پھر انہیں کاروبار کرنے کا خیال آیا تو 2016 میں انہوں نے اپنی آبائی زمین پر خرگوش کی فارمنگ کا کام شروع کیا۔

بقول وقاص ان کے پاس ’12 نسلوں کے ہزاروں خرگوش‘ موجود ہیں، جن میں نیوزی لینڈ وائٹ، ہالینڈ بلیو آئیز، ویانا، چیکر جائنٹ، فلیمش جائنٹ اور دیگر نسلیں شامل ہیں۔

انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ وہ نوجوانوں کو بھی خرگوش فارمنگ کے گُر سکھاتے ہیں، جو کوئی بھی محض چند دن میں سیکھ سکتا ہے۔

’میں پاکستانی نوجوانوں کو خرگوش کی مفت فارمنگ سکھاتا ہوں۔ جو بھی میرے گاؤں آنا چاہے، اسے میں ٹریننگ بھی دوں گا اور یہاں ان کا قیام و طعام بھی مفت ہو گا۔‘

انہوں نے مزید بتایا: ’خرگوش کی فارمنگ سیکھنے کے لیے تین سے پانچ دن درکار ہوتے ہیں، ہم انہیں یہ کاروبار سکھا دیں گے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔‘ 

ایک سوال کے جواب میں ملک وقاص نے بتایا کہ ’پوری دنیا میں خرگوش کے گوشت کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔ خاص طور پر عرب ممالک میں اس کا گوشت بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ ہم پاکستان کے علاوہ بیرون ملک اور عرب امارات میں بھی خرگوش کارگو کرتے ہیں۔ ہمارا کاروبار بہت اچھا جا رہا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید بتایا: ’خرگوش کی فارمنگ کے لیے تین باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے، جن میں صاف خوراک، صاف آب و ہوا اور صاف پانی شامل ہیں۔ اگر ان تین بنیادی باتوں کا خیال رکھا جائے تو آپ کامیاب ہو سکتے ہیں۔‘    

ملک وقاص کے فارم ہاؤس پر خرگوشوں کی صحت کو برقرار رکھنے لیے باقاعدہ درجہ حرارت چیک کرنے کے لیے آلہ لگایا گیا ہے تا کہ گرم یا سرد موسم کی مناسبت سے ان کی صحت کا خیال رکھا جا سکے۔ 

اس فارم میں 25 ہزار سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک کے خرگوش دستیاب ہیں۔ 

ملک وقاص پاکستان میں اس وقت ’174 برانچوں‘ کو ڈیل کر رہے ہیں اور کافی تعداد میں لوگ ان سے خرگوش کا گوشت منگواتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ’اگر پاکستانی نوجوان بھی یہ کاروبار شروع کریں اور عرب ممالک کو گوشت سپلائی کریں تو باآسانی تین سے چار لاکھ روپے ماہانہ کما سکتے ہیں۔‘ 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی میری کہانی