شیخ حسینہ کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے آموں کا تحفہ

اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن نے پیر کو 1500 کلو آم پاکستانی وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر کے حوالے کیے ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ 26 اپریل 2023 کو ٹوکیو میں (اے ایف پی)

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو تازہ موسمی آم تحفے کے طور پر بھیجے ہیں۔

بنگلہ دیشی اخبار ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن نے پیر کو 1500 کلو آم پاکستانی وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر کے حوالے کیے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی کے مطابق ’وزیراعظم کا یہ تحفہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحفہ ’باہمی دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو بہتر کرے گا۔‘

قبل ازیں بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے بھارت کی صدر، وزیراعظم نریندر مودی اور انڈین نیشنل کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کو آموں کا تحفہ بھجوایا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا