ایشیا کپ 2023 میں سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔
انڈین ٹیم نے جب اپنی 10 وکٹیں کھو کر اننگز مکمل کی تو پاکستان کو جیتنے کے لیے 267 رنز کا ہدف ملا لیکن بارش کے باعث پاکستان کی اننگز شروع نہ ہو سکی۔
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پاکستانی ٹیم کو اننگز کو شروع کرنے کے لیے نو بجکر 57 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا۔
اس صورت میں پاکستانی اننگز کا دورانیہ کم سے کم 20 اوورز ہوتا لیکن امپائرز نے بارش کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے میچ کو بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور انڈیا دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
پاکستان ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دے کر پہلے ہی دو پوائنٹ حاصل کر چکا ہے، اس طرح تین پوائنٹس کے ساتھ پاکستان ٹیبل میں پہلے نمبر پر ہے۔
اس کے ساتھ ہی پاکستان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوائیلیفائی کر چکا ہے، جبکہ انڈیا کو سپر فور میں پہنچنے کے لیے نیپال کو شکست دینی ہو گی۔
میچ کی پہلی اننگز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔