وسائل کی چوری روکنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری: آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے زور دیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ وسائل کی چوری اور معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔

چھ اکتوبر، 2023 کو کراچی میں سندھ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے شرکت کی (آئی ایس پی آر)

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعے کو ایک بیان میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے زور دیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت کے دیگر محکمے ’غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ وسائل کی چوری اور معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔‘

آرمی چیف آج کراچی پہنچے جہاں انہوں نے سندھ کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کے علاوہ دیگر عہدے داروں بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں آرمی چیف کو نظر ثانی شدہ قومی ایکشن پلان، سندھ کے دریائی علاقوں میں آپریشنز، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی اور دیگر نجی منصوبوں سمیت متعدد اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق اجلاس کے شرکا نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور غیر ملکی کرنسی کو باضابطہ بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت اقدامات زیر غور آئے۔

بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اور دیگر سرکاری ادارے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ وسائل کی چوری اور ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے تاریخی اقدامات سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے مابین ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکا نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوش حالی کے لیے ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام متحد ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت