ورلڈ کپ 2023: جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی آسان جیت

آج پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے مات دی تو دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ میں تاریخی سکور 428 رنز بناتے ہوئے سری لنکا کو پچھڑ دیا۔

جنوبی افریقہ کے لنگی نگیڈی کا سات اکتوبر، 2023 کو دہلی میں سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں ایک انداز (اے ایف پی/ منی شرما)

آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے دن ہفتے کو جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش نے اپنے اپنے میچ باآسانی جیت لیے۔

آج دھرم شالہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے مات دی تو دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ میں تاریخی سکور پانچ وکٹوں پر 428 رنز بناتے ہوئے سری لنکا کو پچھڑ دیا۔

بنگلہ دیش کی جیت

دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 156 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

افغان اوپنرز نے ٹیم کو 47 رنز کا آغاز فراہم کیا ابراہیم زدران 22 رنز بنا کر آؤٹ گئے جب کہ رحمان اللہ گرباز 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

رحمت شاہ 18، کپتان حشمت اللہ شاہدی 18، نجیب اللہ زدران پانچ، محمد نبی چھ رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 22 رنز بنائے۔ راشد خان نو اور مجیب الرحمان ایک رن ہی بنا سکے۔ نوین الحق اور فضل فاروقی کے حصے میں ایک بھی رن نہ آیا۔

بنگلہ دیش کے آف سپنر مہدی حسن میراز نے 25 رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔

بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے بھی افغانستان کو مزید نقصان پہنچایا۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے سپنر نے 30 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی جانب سے بولنگ میں تبدیلیوں سے وکٹیں حاصل ہوئیں۔

 بعد ازاں بیٹنگ کرتے ہوئے دو بار کیچ ڈراپ ہو کر مہدی حسن میراز نے 57 رنز بنائے۔ نجم الحسین شانتو 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش نے 15 اوورز باقی تھے کہ مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

عمدہ بولنگ اور بیٹنگ کرنے پر مراز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پریزنٹیشن تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے لیے عظیم لمحہ ہے۔ بولنگ کے آغاز میں، میں محتاط تھا لیکن کپتان (شکیب) نے مجھ سے کہا کہ درست جگہوں پر بولنگ کروں اور اور مجھے مستقل مزاجی سے کام لینے کا کہا۔ اس سے مجھے اعتماد ملا لہٰذا اس کا سہرا کپتان کے سر ہے۔‘

جنوبی افریقہ کا پہاڑ جیسا سکور

دہلی میں کھیلا گیا ورلڈ کپ کا چوتھا میچ آج جب شروع ہوا تو سری لنکن بولرز نے سوچا بھی نہ ہو گا کہ ان کے حریف بلے باز ان کا کیا حال کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سری لنکن بولرز کو پہلی کامیابی دوسرے اوور میں کپتان ٹمبا بواؤما کی شکل میں مل گئی تھی جو صرف آٹھ رن بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

تاہم اس کے بعد وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک اور ریسی وین ڈر ڈیوسن نے انہتائی جارحانہ کھیل دکھاتے ہوئے سینچریاں سکور کیں اور مزید کوئی نقصان کے سکور 214 تک پہنچا دیا۔

ڈی کاک (100 رنز)، جس میں تین چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، کے 31 ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد ایک اور سینچری بنی۔ ایڈن مارکرم نے محض 54 گیندوں پر 106 رن بنا کر سری لنکن کے میچ جیتنے کے امکامات معدوم کر دیے۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 428 رنز بنائے۔

سری لنکا نے جب اس پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پاتھم نسانکا بغیر کوئی رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ون ڈاؤن پر آنے والے کپتان کسال مینڈس نے ایک طرف سے انتہائی جارحانہ انداز اپنایا لیکن دوسرے اینڈ پر انہیں مدد نہ ملی۔

انہوں نے 42 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 76 بنائے لیکن 13ویں اوور میں رباڈا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کے دوسرے کامیاب بلے باز چریتھا آسلنکا تھے جنھوں نے 65 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔

ان دو بلے بازوں کے علاوہ باقی کوئی بھی جنوبی افریقی بالروں کی زیادہ مشکل میں نہ ڈال سکا۔

سری لنکا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور آخر کار 45 ویں اوور میں پوری ٹیم 326 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

کل انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ