ایف ٹو کار ریس میں جواں سال فرانسیسی ڈرائیور ہلاک

ریس میں حادثے کے بعد ہوبرٹ دریا کے کنارے پر موجود ٹائروں کے بیرئیر کے ساتھ کافی زورسے ٹکرائے تھے۔

6

انتھونی ہوبرٹ کی یاد میں لگا ایک پوسٹر

فارمولا ٹو کے جواں سال ڈرائیور انتھونی ہوبرٹ بیلجیم گرانڈ پری کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ان کی عمر بائیس سال تھی۔ ایف ائی اے  (دی فیڈریشن انٹرنیشنل آٹو موبائل) کی جانب سے ہفتے کی شام اعلان کیا گیا کہ گذشتہ جی پی تھری سیزن کے فاتح انتھونی ہوبرٹ ریس کے دوران تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہونے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد ہلاک ہوگئے۔

ریس میں حادثے کے بعد ہوبرٹ دریا کے کنارے پر موجود ٹائروں کے بیرئیر کے ساتھ کافی زورسے ٹکرائے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی دوسری گاڑی کے ڈرائیور کوریا کی حالت اس وقت مستحکم ہے۔ وہ قریب ہی موجود چولیگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بیان کے مطابق:’ دی فیڈریشن انٹرنیشنل ڈے آٹو موبائل (ایف آئی اے) اس بارے میں افسوس سے آگاہ کرتی ہے کہ کوریا، کار نمبر 12، ہوبرٹ 19 اور الیسی 20 کی کاروں کے درمیان 31 تاریخ کو شام 5 بج کے 7 منٹ پر ایک شدید حادثہ ہوا۔ اس وقت ایف آئی اے فارمولا ٹو کی ٹو سپرنٹ ریس کا 17 واں راؤنڈ چل رہا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق :’ طبی اور ہنگامی عملہ فورا جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ اور تمام ڈرائیورز کو میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں ایف آئی اے بہت افسوس سے اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ کار 19 کے فرانسیسی ڈرائیور ہوبرٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔ جب کہ کار 12 کے ڈرائیور جان مینوئل کوریا جن کا تعلق امریکا سے ہے ان کی حالت مستحکم ہے۔ ان کی صحت کے بارے میں مزید معلومات بھی دی جاتی رہیں گی۔ کار 20 کے ڈرائیور الیسی جن کا تعلق بھی فرانس سے تھا اس حادثے میں مکمل محفوظ رہے ہیں۔ ایف آئی اے متعلقہ حکام اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے جبکہ اس حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں ہیں۔‘

ہوبرٹ فرانس کے شہر لیون میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 12 سال کی عمر میں ریس میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔ 2013 میں انہوں نے باقاعدہ سنگل سیٹر گاڑی میں اپنے کرئیر کا آغاز کیا۔ گذشتہ سال انہوں نے فرینچ ایف 4 میں حصہ لیا اور اس کے فاتح رہے۔ اس کے علاوہ وہ فارمولا رینولٹ، فارمولا تھری اور جی پی تھری کا بھی حصہ رہے جہاں انہوں نے گذشتہ سال فتح حاصل کرتے ہوئے فارمولا ٹو چیمپین شپ میں اپنی جگہ بنائی تھی۔

رینولٹ اکیڈمی پروگرام میں ان کے ٹیم پرنسپل سیرل ابیٹ بول کا کہنا ہے ’ہماری دعائیں انتھونی کے دوستوں اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔ وہ ایک محنتی نوجوان تھے۔ آف ٹریک ان کا رویہ اور کارکردگی ان کے ایک اچھا انسان ہونے کا ثبوت تھی۔ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ ہماری اکیڈمی کا حصہ تھے۔ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل