نیوزی لینڈ دورہ: پاکستان کا ’نوجوان‘ کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ

فاسٹ بولر نسیم شاہ، احسان اللہ اور شاداب خان انجری کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ شان مسعود، فہیم اشرف اور گذشتہ کافی عرصے سے ٹیم کے ساتھ رہنے والے محمد حارث کو بھی سکواڈ شامل نہیں کیا گیا ہے۔

11 نومبر2023 کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے ایک روزہ میچ کے دوران پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  (فائل فوٹو اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

لاہور میں منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

پاکستان 12 جنوری سے شروع ہونے والی اس سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔

شاہین شاہ آفریدی کے لیے یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ، احسان اللہ اور شاداب خان انجری کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ شان مسعود، فہیم اشرف اور گذشتہ کافی عرصے سے ٹیم کے ساتھ رہنے والے محمد حارث کو بھی سکواڈ شامل نہیں کیا گیا ہے۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عباس آفریدی، وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ اور لیگ سپنر اسامہ میر کو ڈومیسٹک سیزن کی کارکردگی کی بنیاد پر پہلی مرتبہ سکواڈّ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، جنہوں نے 2018 میں پاکستان کے لیے اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 24-2023 میں عمدہ کاردگی کے بعد سکواڈ میں واپس آئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کی چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے چھ فاسٹ بولرز عامر جمال، زمان خان، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی اور شاہین آفریدی کو شامل کیا ہے۔

پاکستانی سکواڈ تین جنوری 2024 کو لاہور سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگا، جبکہ وہ کھلاڑی جو اس وقت ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا میں ہیں، آٹھ جنوری 2024 کو ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

سکواڈ:

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر، زمان خان۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ