بحری سرگرمیوں سے آلودگی میں اضافہ، قابو پانے کی مشق باراکوڈا

گلوبلائزڈ دنیا میں سمندر کے وسائل اور ماحول پر بنی نوع انسان کا انحصار کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ بحری سرگرمیوں سے آلودگی میں اضافہ سمندری ماحول کے لیے خطرہ ہے جب کہ عالمی تجارت کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ بحری ٹریفک کے ذریعہ ہے۔

13 فروری 2023 چینی جہاز ناننگ کراچی کے قریب بحیرہ عرب میں کثیر القومی بحری مشق امن 23 میں حصہ لے رہا ہے (آصف حسن/ اے ایف پی)

سمندر میں آلودگی، تیل کے رساؤ اور دیگر سمندری آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے آج (منگل سے) مشق باراکوڈا  شروع کی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق اس مشق کی افتتاحی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے علاوہ میری ٹائم سکیورٹی کی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی اور بیرون ملک سے آنے والے مبصر بھی شامل تھے۔

ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی رئیر ایڈمرل امتیاز علی نے مزید کہا کہ ’گلوبلائزڈ دنیا میں سمندر کے وسائل اور ماحول پر بنی نوع انسان کا انحصار کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ بحری سرگرمیوں سے آلودگی میں اضافہ سمندری ماحول کے لیے خطرہ ہے جب کہ عالمی تجارت کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ بحری ٹریفک کے ذریعہ ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ آلودگی کے بروقت اور موثر کنٹرول کے لیے  باقاعدگی سے مشق کی ضرورت ہے۔ باراکوڈا کی 12 ویں مشق چار جنوری 2024 تک جاری رہے گی۔

آلودگی کے تدارک کے حوالے سے ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے مزید بتایا کہ دیگرملکی اداروں کے ساتھ مل کر انہوں نے 2021 کے دوران کراچی کے سی ویو پرپھنسے ہینگ ٹونگ 77 کو ریت سے نکالنے کے لیے طویل تگ ودو کی جس میں خوش آئند بات یہ رہی کہ یہ وزنی بحری جہاز تیل کے رساؤ سے محفوظ رہا۔

ڈائریکٹر ایڈمن پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی فیصل صادق کے مطابق 2018 میں مبارک ولیج ساحل پر بڑے پیمانے پرتیل رساؤ کا سبب الجوازہ نامی آئل ٹینکر بنا جو ری سائیکلنگ کے لیے گڈانی بیچ پر آیا تھا۔ پہلے تو اس بات کا پتہ نہیں چل رہا تھا کہ اتنی بڑی مقدار میں سیاہ تیل اچانک کس طرح سے ساحل پر بہہ کرآ گیا تاہم پاکستان نیوی اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے تیل کی صفائی کے لیے آپریشن شروع کیا تاکہ ماحول اور سمندری حیات کو کسی بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان