سمندری تجارتی راستوں کی حفاظت، پاکستانی جنگی جہاز تعینات

پاکستان بحریہ نے بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد اپنے بحری جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا۔

15 فروری، 2021 کو لی گئی تصویر میں کراچی کے قریب بحیرہ عرب میں کثیر القومی بحری مشق ’امن 21‘ (اے ایف پی / آصف حسن)

سمندر میں تجارتی راستوں کی حفاظت اور بحری تجارت کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان بحریہ نے بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد اپنے بحری جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا ہے۔

پاکستان بحریہ کے ترجمان نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں مزید بتایا گیا ہے کہ’پاکستان بحریہ کے جہازوں کی بحیرہ عرب میں پاکستان کے تجارتی راستوں کے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نہ صرف مسلسل پٹرولنگ جاری ہے بلکہ پاکستان بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ اس پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔‘

ترجمان کے مطابق ’پاکستانی بحریہ کے جنگی جہاز بحیرہ عرب میں اپنی مستقل موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ پٹرولنگ کرتے ہیں۔ اور خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔‘

میری ٹائم سکیورٹی کے چیلنجز:

بحیرہ عرب میں پاکستان بحریہ کی جنگی اور تجارتی نقل وحمل کو انڈیا کے جانب سے مستقل منڈلاتے خطرے کے باعث 2011 میں میری ٹائم ڈاکٹرائن پر فریم ورک بنایا گیا اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ماڈرن طریقے اپنائے گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

2004 سے مختلف ممالک کی بحری افواج ’کمبائنڈ میری ٹائم ٹاسک فورس‘ بنا کر سمندروں میں سمگلروں، بحری قزاقوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں پاکستان بحریہ نے بھی کئی مرتبہ آپریشنز میں حصہ لیا۔

پاکستان بحری تجارت کے زریعے نہ صرف تیل کی ترسیل پر انحصار کرتا ہے بلکہ دیگر تجارت کے لیے بھی سمندری راستہ اہم زریعہ ہے۔

پاکستان نیوی سے جاری بیانات کے مطابق ’اسی مقصد کے لیے گزشتہ برس دسمبر میں پاکستان  بحریہ نے پی این ایس طغرل کو خلیج عدن میں تعینات کیا۔ اسی طرح گزشتہ برس اگست میں پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔ جبکہ فروری 2022 میں پاکستانی بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا تھا۔

’اسی طرح ستمبر 2018 میں پی این ایس خیبر کو خلیج عمان میں میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کی تعیناتی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔‘


مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان