بالغوں کی فلموں کی اداکارہ صوفیہ لیونی 26 برس کی عمر میں اپنے اپارٹمنٹ میں ’بے حس و حرکت‘ حالت میں پائی گئیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ان کے سوتیلے والد مائیک رومیرو نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
صوفیہ کی آخری رسومات کے لیے گو فنڈ می پر پیسے جمع کرنے والے رومیرو نے لکھا کہ ’وہ یکم مارچ کو امریکہ میں اپنے اپارٹمنٹ میں ’بے حس و حرکت‘ حالت میں پائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ان کی والدہ اور اہل خانہ کی جانب سے میں بھاری دل کے ساتھ اپنی پیاری صوفیہ کے انتقال کی خبر دے رہا ہوں۔
’صوفیہ کے اچانک انتقال سے ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو صدمہ پہنچا ہے۔ صوفیہ کے غم ہونے اور انصاف کے حصول کے مشکل عمل کے علاوہ، خاندان کو مالی بوجھ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے لیے وہ تیار نہیں تھا۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقامی پولیس کی جانب سے موت کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
ان کی ماڈلنگ ایجنسی 101 ماڈلنگ نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہماری پیاری صوفیہ لیون کی ناگہانی اور المناک موت سے دل شکستہ ہیں۔‘
101 ماڈلنگ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ایک اچھی روح جس نے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا۔ ان کے خاندان کے لیے ایک گو فنڈ شروع کیا گیا ہے۔‘
Our hearts are broken by the untimely and tragic passing of our beloved Sophia Leone. A beautiful spirit who touched many of us. RIP sweet angel and know how much we loved you. A gofund me has been started for her family. https://t.co/XrrXzRLEsw
— 101 Modeling (@101ModelingInc) March 9, 2024
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی موت خودکشی سے نہیں ہوئی اور ان کی موت کی تحقیقات ’گھر پر حملے کے دوران قتل‘ کے طور پر کی جا رہی ہیں۔
برطانوی اخبار دی مرر کے مطابق ان کے چھوٹے بھائی مائیکل نے ایک ’گو فنڈ می‘ صفحہ بنایا جس پر اس نے وضاحت کی کہ ضرورت سے زیادہ ڈوز لینے کی اطلاعات ’جہاں تک ڈاکٹر اور میرے اہل خانہ جانتے ہیں درست نہیں ہیں۔‘
ان کے والد نے بھی حال ہی میں ٹی ایم زی کو بتایا کہ جب وہ ہسپتال میں داخل تھیں تو ان کے جسمانی نظام میں منشیات کے کوئی علامت نہیں تھی۔
صوفیہ لیونی نے 18 سال کی عمر میں بالغوں کی فلمی صنعت میں قدم رکھا۔
انہوں نے مبینہ طور پر 18 سال کی عمر میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور کہا جاتا ہے کہ ان کے کل اثاثے 10 لاکھ ڈالر سے کم ہیں۔
صوفیہ اس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی چوتھی اداکارہ ہیں کی جن کی اس سال موت ہوئی۔
ان سے قبل کاگنی لین کارٹر، جیسی جین اور تھائینا فیلڈز بھی انتقال کر چکی ہیں۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔