سعودی وزیر دفاع کا وزیر اعظم سے سکیورٹی حالات پر تبادلہ خیال

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ملاقات وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی 23 مارچ 2024 کو اسلام آباد میں ملاقات ہوئی (وزیراعظم آفس)

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ہفتے کو اسلام آباد میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی امن و سلامتی اور خطے کی سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شہزادہ خالد بن سلمان سرکاری دورے پر ہفتے کو ہی پاکستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے یوم پاکستان کے سلسلے میں ہونے والی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ملاقات وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ایوان وزیراعظم سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر دفاع سے کہا کہ ’پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شہباز شریف نے کہا کہ ’ہم آپ کے بڑے بھائی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان کے دورے کا انتظار کر رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ’یوم پاکستان کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

سعودی وزیر دفاع نے کا کہنا تھا کہ ’آج کی پریڈ میں پاکستان کی افواج کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان