پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نئی قیمت 289 روپے فی لیٹر

پاکستان میں وفاقی وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

16  جولائی 2021 کی اس تصویر میں پاکستان کے شہر کراچی میں ایک موٹر سائیکل سوار پیٹرول ڈلوا رہا ہے(تصویر: اے ایف پی)

پاکستان میں وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت تقریباً 10 روپے اضافے کے ساتھ 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو رات گئے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں نو روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر کا ہو گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 32 پیسے کی کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مٹی کے تیل کی قیمت دو روپے 27 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 186 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 38 پیسے کمی کردی گئی جس کے بعد نئی قیمت 167روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گذشتہ شب 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں چھ روپے 45 پیسے کمی کردی جس کے بعد گھریلو سلینڈر 76 روپے نو پیسےسستا ہو گیا۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت